چاول کی بر آمدات میں9 ماہ کے دوران 29 فیصد اضافہ

منگل 10 اپریل 2018 22:50

چاول کی بر آمدات میں9 ماہ کے دوران 29 فیصد اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2018ء)رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان(ریپ)کے سینئر وائس چیئرمین رفیق سلیمان نے ماہ مارچ 2018کے اختتام پر چاول کی برآمدات کے اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں موجودہ مالی سا ل جولائی تا مارچ 2018میں چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے بتایاکہ موجودہ مالی سال میں ہم نی29لاکھ53ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا ہے جس کی مالیت تقریباًً ایک ارب 41کروڑ ڈالر ہے جبکہ گذشتہ مالی سال میں اسی عرصے کے دوران ہم نے 25 لاکھ36ہزار میٹرک ٹن چاول بر آمد کیا تھا جسکی مالیت تقریباًً ایک ارب 9کروڑ ڈالر تھی یعنی اس سال چاول کی برآمدات میں مقدار کے حساب سے 16فیصد اور مالیت کے حساب سے 29فیصد ترقی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

رفیق سلیمان نے چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے چاول کی بر آمدات خصوصی باسمتی چاول شدید بحران کا شکار تھی اب ریپ کے ممبران کی مسلسل اور انتھک محنت سے ہم اس بحران سے نکل چکے ہیں ۔ اسکے علاوہ ٹی ڈی اے پی ، ریپ اور کسٹم کے عہدیداران کی مشترکہ کوششوں کی وجہ سے بھی چاول کی بر آمدات کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہو ا ہے ۔

ریپ کے عہدیداران اور چاول کے ممتاز بر آمد کنندگان پاکستانی چاول کیلئے نئی مارکیٹوں کی تلاش کیلئے دنیا کے کئی ممالک میں تجارتی وفود کی شکل میں دورہ کر رہے ہیں اس سلسلے میں باسمتی چاول کا ایک اہم تجارتی وفد چیئرمین ریپ ،چوہدری سمیع اللہ کی قیادت میںا سوقت ایران کا دورہ کر رہا ہے جو کہ باسمتی چاول کی بہت بڑی اور پر کشش مارکیٹ ہے کچھ سال پہلے پاکستانی چاول کی بڑی مقدار ایران بر آمد ہوتی تھی جو کہ اب کم ہو کر ایک لاکھ ٹن تک رہ گئی ہے ۔

اسکی بڑی وجہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کی عدم دستیابی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ کینیا پاکستانی نان باسمتی چاول کا سب سے بڑا خریدار ہے اور رواں مالی سال کے 9مہینوں میں ہم ے تقریباًً 3 لاکھ42 ہزار ٹن چاول برآمد کرچکے ہیں جسکی مالیت تقریباًً 122ملین ڈالر ہے۔ انہوںنے چین کو چاول کی برآمدات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی چاول کا دوسرا بڑا خریدار ہے اور گذشتہ 9 مہینوں میں 2لاکھ 70ہزار ٹن چاول بر آمد ہوچکاہے جسکی مالیت99ملین ڈالر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت بین الاقوامی مارکیٹ میں چاول کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اس سال پاکستان کی چاول کی فصل بھی مقدار اور معیار کے حساب سے بہت اچھی ہے مزید برآں پاکستانی چاول کی قیمتیں دیگر حریف ممالک تھائی لینڈ اور ویتنام کے مقابلے میں نسبتاًً کم ہیں جسکی وجہ سے بین الاقوامی خریداروں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال میں چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی رائس ایکسپورٹرز ملک کی معاشی ترقی کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں اور زر مبادلہ کے حصول کیلئے بڑے پیمانے پر سر مایہ کاری کر رہے ہیں اور چاول کی ویلیو ایڈیشن کیلئے دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں ۔ حالیہ دنوں انڈونیشیا کے حکومتی ادارے BULOGنے پاکستان سے پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس میں سے 12500میٹرک ٹن چاول 5%بروکن 460 امریکی ڈالر کی قیمت پر اور37500 میٹرک ٹن چاول 15فیصدبروکن450 امریکی ڈالرکی قیمت پر در آمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھاجس سے 2کروڑ 26لاکھ ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ موصول ہوگاجس سے پاکستانی چاول کی بر آمدات میں نمایاں اضافہ ہوگا ۔

یہ مارکیٹ پچھلے کئی سالوں سے بند تھی اور وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک ، سیکریٹری تجارت یونس دھاگہ ، پاکستانی سفیر برائے انڈونیشیا عاقل ندیم اور محمد عثمان کمرشل سیکریٹری پاکستانی سفارتخانہ کی کوششوں سے دوبارہ بر آمدات شروع ہوگئی ہے ۔ مزید بر آں انڈیا کے چاول میں زرعی ادویات کی مقررہ حد سے زائد مقدار کی وجہ سے یورپی ممالک نے بھارتی چاول پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جسکی وجہ سے پاکستان کی یورپی ممالک کو بر ائون چاول کی بر آمد ات میں اضافے کا یقینی امکان ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی ریکارڈ

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا