ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے عرفان کھوکھر کا وزیر اعظم کو خط

پاکستان میں پیدا ہونے والی گیس تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کی جائے ،ْعرفان کھوکھر

پیر 16 اپریل 2018 15:56

ایل پی جی انڈسٹری کو تباہی سے بچانے کیلئے عرفان کھوکھر کا وزیر اعظم کو خط
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر نے غیر میعاری سلنڈروں سے ہونے والے دھماکے روکنے اور غریب صارفین کو ایل پی جی کی بلا تعطل سپلائی کو برقرار رکھنے کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو سمری بھجوا دی۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 157ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں موجود ہیں جو کہ 2018میں 175تک پہنچ جائیں گی۔ صرف 30سے 35 کمپنیوں کے پاس لوکل ایل پی جی کوٹہ موجود ہے جبکہ باقی تمام کمپنیاں مکمل طور پر درآمدی ایل پی جی پر گزارہ کر رہی ہیں۔حکومت ایل پی جی کی لوکل پیداوار تمام 157ایل پی جی مارکیٹکنگ کمپنیوں کو میرٹ کی بنیاد پر مساوی تقسیم کرے بشرطیہ تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں لوکل کوٹے کے کم از کم 50 فیصددرآمدی ایل پی جی شامل کر کے ایک قیمت جاری کریں۔

(جاری ہے)

بلا تعطل ایل پی جی کی سپلائی کیلئے ایل پی جی درآمد کو فیزیبل کرنا ہوگا، لوکل پیداواری ایل پی جی اور درآمدی ایل پی جی کی قیمتوں میں موجود فرق کو ختم کرنے کیلئے لوکل ایل پی جی پر لگے لیوی ٹیکس، درآمد پرلگے 5.5% ایڈوانس ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی اور دیگر ٹیکس مکمل ختم کر دیے جائیں۔ حکومت تمام ٹیکس ختم کرنے کے بعد صرف ایک ٹیکس کا نفاذ کرے اور جگہ ٹیکس(پریمیم بونس، سگنیچر بونس)ختم کر کے تمام کمپنیوں کو اربوں کی رقم کی مد میں گیس دی جائے اورصرف ایک ٹیکس حکومت اپنے لیے لگائے جس سے فی میٹرک ٹن 10ہزار روپے وصول کرے جو کہ قومی خزانے میں سالانہ تقریباً 12ارب روپے کا اضافہ ہوگا اور غریب عوام کو سستی ترین ایل پی جی ملے گی۔

غریب عوام کو 4سالوں میں ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل سے 50فیصد کم قیمت میں دستیاب رہی اور تمام ٹیکسوں میں چھوٹ کے بعد ایل پی جی پٹرول/ڈیزل سے 60%سستی اور سی این جی سے 10%سستی دستیاب ہوگی۔پاکستان میں ایل پی جی کی لوکل پروڈکشن روزانہ 2500میٹرک ٹن ہے جو کہ جلد ہی حکومت پاکستان کی کوششوں سے دسمبر 2018 تک 3000 میٹرک ٹن تک پہنچ جائے گی۔ ڈیمانڈ اور سپلائی میں موجود خلا کو پورا کرنے کیلئے روزانہ 2500 میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کی ضرورت۔

سمری میں غریب عوام کی حفاظت کے مدنظراوگرہ کے منظور کردہ 4اور6کلو مقدار والے گھریلو سلنڈروں کی مارکیٹ میں موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے میعاری اسپیشل گریڈ اسٹیل کی چادروں پر تما م ٹیکس ایک سال کیلئے ختم کرنے کی تجویز بھی دی جس سے عوام کو اوگرہ کے منظور کردہ سلنڈر40%تک سستے دستیاب ہونگے۔اوگرہ کے منظور کردہ سکڈ ماؤنٹڈ یونٹ لگنے کے بعد بھی ایل پی جی کی سپلائی غریب عوام کو بلا تعطل موجود رہے گی۔پاکستان میں ایل پی جی کے بحران سے بچنے کیلئے درآمدی ایل پی جی اور غریب عوام کی حفاظت کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب