وفاقی بجٹ ہر حوالے سے نتیجہ خیز بنایا جائے‘ملک طاہر جاوید

بجٹ مسائل میں اضافے کی بجائے صنعت، تجارت اور معیشت کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہونا چاہیے

پیر 16 اپریل 2018 17:39

وفاقی بجٹ ہر حوالے سے نتیجہ خیز بنایا جائے‘ملک طاہر جاوید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وفاقی بجٹ کو اس طرح ترتیب دے کہ یہ صنعت، تجارت اور معیشت کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہو نہ کہ مسائل میں مزید اصافہ کرے۔ ایک بیا ن میں لاہور چیمبر کے صدرنے کہا کہ وفاقی بجٹ کسی بھی ملک کی ایک انتہائی اہم دستاویز کیونکہ اس کی بنیاد پر آئندہ سال کے لیے معاشی سمت متعین کی جاتی ہے، ضروری ہے کہ وفاقی بجٹ میں کاروباری برادری کی تمام قابل عمل تجاویز کو شامل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی اور پانی کی اشد ضرورت ہے، ان شعبوں میں حکومت کو سرمایہ کاری بڑھانا ہوگی، بجلی کی پیداوار، ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھاکر طلب و رسد کے درمیان فرق ختم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیبٹ اہم مسئلہ بن چکا ہے جو بجلی کے شعبے کو بٴْری طرح متاثر کرے گا، حکومت سرکلر ڈیبٹ پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے، بجلی پر پرافٹ مارجن انتہائی معمولی ہونا چاہیے تاکہ صارفین کو فائدہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں متبادل ذرائع سے بھی وافر توانائی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ، بائیوفیول، بائیو ماس اور دیگر ذرائع سے توانائی کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں لہذا بالخصوص دیہی علاقو ںمیں انہیں فروغ دیا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ برازیل اور فلپائن سمیت دیگر کئی علاقوں میں نباتاتی ذرائع سے بائیوڈیزل حاصل کیا جارہا ہے،یہ نباتات پاکستان کے بہت سے علاقوں میں باآسانی اگائی جاسکتی ہیں۔

ملک طاہر جاوید نے کالاباغ ڈیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے چند عناصر کی خواہشات کی نذر نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملین ایکڑ فٹ پانی سے دو ارب ڈالر کا معاشی فائدہ ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں ہر سال پینتیس ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں گر کر ضائع ہوجاتا ہے، یہ قیمتی پانی کالاباغ ڈیم میں باآسانی ذخیرہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نظام کو کاروبار دوست بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ایسی پالیسیاں تشکیل دی جائیں جو موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم کریں اور نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لائیں، ایف بی آر سٹیک ہولڈرز کی فیڈ بیک پر سنجیدگی سے غور کرے تو مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے ٹیکسوں کی تعداد اور صوابدیدی اختیارات میں کمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوںنے کہا کہ بینک اکائونٹس تک رسائی بھی پریشان کی ایک بڑی وجہ ہے، اسے روکا جائے۔ چین پاکستان اکنامک کاریڈور کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کے تحت منصوبوں کی تشکیل میں مقامی صنعتوں کو بھی شامل کیا جائے تاکہ وہ بھی یکساں فائدے اٹھاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے ریفنڈ کیسز جلد نمٹائے جائیں کیونکہ بالخصوص برآمد کنندگان کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمگلنگ مقامی صنعتوں کو بھاری نقصان پہنچارہی ہے اسے سختی سے روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر تجارت و ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینے کے لیے بہترین اقدامات اٹھارہے ہیں، اگر کاروبار کرنے کے حوالے سے آسانیاں پیدا کی جائیں تو برآمدات مزید تیزی سے فروغ دیا جاسکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

گیس چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،مزید 718 گیس کنکشنزمنقطع، 2 کروڑ 40 لاکھ سے زائد کے جرمانے

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

آئی ایم ایف کی روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والی کڑی شرائط سے ہر طبقہ پریشان ہے ‘ اشرف بھٹی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

عالمی نمائش میں غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے کیلئے پیشگی رابطے شروع کئے جارہے ہیں‘ عثمان اشرف

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

حکومت ترقی یافتہ ممالک کے ٹیکسیشن نظام کے ماڈل کو اسٹڈی کرے ‘ٹیکس ایجوکیشن اینڈ لرننگ

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

کسی بھی حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو گندم کی درآمد پر سبسیڈی نہیں دی،زبیرطفیل

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

برائلرگوشت کی قیمت میں 7 روپے کلو اضافہ

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

فیصل آباد چیمبر کامرس اینڈانڈسٹری کا پولٹری سیکٹر کو پہنچنے والے نقصانات کے فوری ازالہ کیلئے مراعاتی ..

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر  کی پی ٹی اے  اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے نفاذ کے لئے ایف بی آر کی پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ اہم ملاقاتیں

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

ایتھوپین سفیرکاایف پی سی سی آئی کا دورہ

پاکستان اور منگولیا  کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

پاکستان اور منگولیا کے درمیان تجارت کے مزیدفروغ کیلئے کوششیں تیز کی جائیں، ڈپٹی ہیڈ آف مشن منگولیا

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک