گرے لسٹ میں شمولیت سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی، لاہور چیمبر

جمعرات 28 جون 2018 21:18

گرے لسٹ میں شمولیت سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی، لاہور چیمبر
لاہور۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فنانشل ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کے فیصلے پر برقرار رہنے کو معیشت کے لیے بٴْری خبر قرار دیا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرنے کا عندیہ دیا تھا اور اپنے حالیہ اجلاس میں وہ اپنے اس فیصلے پر برقرار رہی ہے باوجود اس کے کہ پاکستانی حکام نے ملک کا کیس بڑی مضبوطی سے پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت کا گروتھ ریٹ تسلی بخش تھا مگر اس فیصلے کے بعد صورتحال تبدیل ہوجائے گی، گرے لسٹ میں شمولیت سے ملک کی ساکھ متاثر ہوگی، کاروباری لاگت بڑھے گی، عالمی مالیاتی اداروں سے قرضوں کا حصول بہت مشکل ہوجائے گا اور غیرملکی بینکوں و سرمایہ کاروں کا اعتماد اٹھ جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشکوک ملک اور اس کا مالیاتی نظام کمزور قرار دینا بہت تشویشناک اور ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کسی صورت بھی گرے لسٹ میں شامل رہنے کا متحمل نہیں ہوسکتا کیونکہ اس کے نقصان دہ نتائج برآمد ہونگے، پاکستان مخالف قوتوں کو موقع ملے گا کہ وہ دیگر ممالک اور اکنامک بلاکس کو پاکستان سے تجارتی و معاشی تعلقات محدود کرنے کی ترغیب دیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا