ایل جی نے Q Stylusاسمارٹ فون متعارف کرادیا

ہفتہ 30 جون 2018 16:37

ایل جی نے Q Stylusاسمارٹ فون متعارف کرادیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2018ء) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے کیو اسٹائلس (Q Stylus)کے نام سے اپنا نیا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایل جی کی جانب سے کم قیمت کی حامل Qسیریز میں یہ اس کا سب سے جدید ترین اسمارٹ فون ہے جس میں تمام اعلیٰ فیچرز موجود ہیں۔ کیواسٹائلس میں ہاتھ سے لکھائی کا فیچر بھی ہے اور اسے بوقت ضرورت استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ کیو اسٹائلس پلس، کیو اسٹائلس اور کیو اسٹائلس ایلفا میں مختلف کنفیگریشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ ایل جی کے کیو اسٹائلس اسمارٹ فون میں ہینڈ رائٹنگ کی سہولت ہے اور یہ کم قیمت بھی ہے۔ اس کا مخصوص کی بورڈ استعمال میں باسہولت ہے۔ اس میں ماہرانہ پام ریجیکشن سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ جب بھی ہاتھ میں ڈسپلے کھلا ہو تو کبھی غلطی نہ ہوپائے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے آف ہونے کے باوجود ایل جی کا کیو اسٹائلس اسمارٹ فون ہاتھ سے لکھے نوٹس کو پہچان اور ریکارڈ کرسکتا ہے۔ ایل جی کے کیواسٹائلس میں اعلیٰ معیار کے وہ بیشتر فیچرز شامل ہیں جو مہنگے فونز میں موجود ہوتے ہیں، جیسے جدید کیمرا جو ایل جی کی Gسیریز کے لینس میں موجود ہے۔ کیو لینس کی بدولت آن لائن سرچ اور شاپنگ کرنا ایک بالکل نیا کام ہے۔

کیولینس کے ساتھ پروڈکٹ کی امیج کو کھول کر مزید معلومات حاصل کی جاسکتی ہے اور یہ معلوم بھی کیا جاسکتا ہے کہ وہ پروڈکٹ یا اس سے ملتی جلتی پروڈکٹ کہاں کہاں دستیاب ہوگی۔ کیولینس کھانے پینے، فیشن، شخصیات اور مشہور مقامات کی تصاویر شناخت کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ اس میں ماہرانہ انداز سے کام کرنے والا کیمرا تصویر کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتا۔

اس میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا جبکہ 16 میگا پکسل کا بیک کیمرا ہے۔ اس میں فیس ڈیٹکشن آٹو فوکس (پی ڈی اے ایف) رواتی کیمرے کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ تیز رفتاری سے کام کرتا ہے۔ کیو اسٹائلس میں اعلیٰ معیار کی ساؤنڈ کوالٹی بہترین انداز سے آڈیو فائلز کو چلایا جاتا ہے اور اس شعبے میں اسکا کوئی ثانی نہیں ہے۔ اسے یو ایس بی (USB)ٹائپ سی کے ذریعے تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔

یہ پانی و دھول کو روکتا ہے اور مختلف امریکی فوجی ٹیسٹوں میں سرخرو ٹہرا ہے۔ اس میں پشت پر فنگرپرنٹ سینسر نہ صرف آسانی سے سیکورٹی فراہم کرتا ہے بلکہ سیلفی کیمرے کے شٹر بٹن دو گنا تیزی سے کام کرتے ہیں ۔ یہ خوبصورت دھاتی باڈی سے آراستہ ہے جس میں 6.2 انچ کا ایف ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے جو غیرمعمولی طور پر روشن اور واضح رنگوں سے منظرکشی کرتا ہے۔

اس میں 18:9اسکرین ریشو ہے، خم دار گلاس اور بہترین انداز سے تیار چوڑی باڈی ہے جس کی بدولت اسے ایک ہی ہاتھ سے چلایا جاسکتا ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس موبائل بزنس ڈیویژن کے ہیڈ اور سینئر وائس پریذیڈنٹ جیونگ نے کہا، "ایل جی کیو اسٹائلس غیرمعمولی کم قیمت میں ہمارے اسمارٹ فونز میں ایک نئی جہت ہے اور یہ صارفین کے لئے انتہائی حیران واقع ہوگا ۔ یہ فون ایل جی کے ایک اور وعدے کی تکمیل ہے جس کے حوالے سے ایل جی نے رواں سال وسیع اقسام کی ضروریات پوری کرنے والی ڈیوائس بنانے کا اعلان کیا تھا۔ "اسکی قیمت اور فروخت سے متعلق معلومات مقامی سطح پر دستیابی کے وقت مشتہر کی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب