اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا جدہ میں پاکستان کے کونصلیٹ جنرل کا دورہ

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 17 جولائی 2018 20:08

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا جدہ میں پاکستان کے کونصلیٹ جنرل کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک تین رکنی وفد نے چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک کی قیادت میںسعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کے کونصلیٹ جنرل کا دورہ کیا اور قائم مقام کونسل جنرل شائق احمد بھٹو سے ملاقات کی۔ وفد میں محمد فہیم خان اور محمد اشفاق چھٹہ بھی شامل تھے۔

شائق احمد بھٹو نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بہتر کرنے کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرنے پر وفد کی کوششوں کو سراہا۔ وفد سے خطاب کرتے ہوئے شائق احمد بھٹو نے کہا کہ سعودی عرب ویژن 2030کے تحت اپنی معیشت میں بہت سی اصلاحات لا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ ایسی انٹرنیشنل کمپنیوں کی تلاش میں ہے جو سعودی عرب کی کمپنیوں کے ساتھ کاروباری شراکتیں قائم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے یہ ایک اچھا موقع ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر اپنا ایک بڑا وفد سعودی عرب کیلئے ترتیب دے تا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جا سکیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جدہ میں پاکستان کا کونسلیٹ جنرل ان کوششوں میں چیمبر کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

کونسلیٹ کے کمرشل سیکشن کے ٹریڈ ڈیولپمنٹ آفیسر فہد چوہدری نے وفد کو سعودی عرب میں پاکستان کیلئے پائے جانے والے کاروباری مواقعوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب فوڈ پراڈیکٹس، گوشت، مچھلی، ٹیکسٹائل مصنوعات، احرام، آٹو پارٹس اور لائٹ مشینری سمیت متعدد مصنوعات بڑی تعداد میں باہر سے درآمد کرتا ہے اور پاکستان کا نجی شعبہ ایک خاص حکمت عملی وضع کر کے سعودی عرب کے ساتھ ان مصنوعات کی برآمدات کو بہتر فروغ دے سکتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک نے کہا کہ چیمبر جدہ میں پاکستان کے کونسلیٹ جنرل کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی تجارت کو مزید بہتر طور پر فروغ دینے کی کوشش کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ستمبر 2018میں سعودی عرب کیلئے اپنا ایک بڑا وفد ترتیب دینے کی کوشش کرے گا جس میں فوڈ پراڈیکٹس، ٹیکسٹائل، فیشن گارمنٹس، انجینئرنگ گڈز، آلات جراحی اور کھیلوں کا سامان تیار کرنے والے نمائندگان شامل ہوں گے۔ انہوں نے وفد کا شاندار استقبال کرنے اور ان کی بہتر مہمان نوازی کرنے پر جدہ میں پاکستان کے قائم مقام کونسل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور چیمبر کی طرف سے ان کو ایک شیلڈ پیش کی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار