درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ

اضافے کامقامی پیداوار کی لاگت پراثرنہیں ہوگا، لوکل پروڈیوسرنرخ نہ بڑھائیں،ڈسٹری بیوٹرز

جمعرات 2 اگست 2018 22:44

درآمدی ایل پی جی کی قیمت میں 3 روپے فی کلو اضافہ
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) مائع پٹرولیم گیس کی اگست کے لئے سعودی آرامکو کنٹریکٹ پرائس 25 ڈالر کے اضافے سی590 ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچنے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی درآمدی ایل پی جی کی فی ٹن قیمت 3000 روپے بڑھ کر 85 ہزار 200 روپے ہوگئی جس کے نتیجے میں فی کلوگرام درآمدی ایل پی جی کی قیمت 3 روپے بڑھ جائے گی جو 3 اگست سے موثر بہ عمل ہو گی۔

پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر علی حیدر نے میڈیا کو بتایا کہ ایل پی جی کے اہم مرکب بیوٹین کی فی ٹن قیمت 25 ڈالر بڑھ کر 580 ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ اسکے برعکس دوسرے اہم مرکب پروپین کی فی ٹن قیمت 25 ڈالر کم ہو کر570 ڈالر رہ گئی۔

(جاری ہے)

علی حیدر نے بتایا کہ سی پی بڑھنے سے مقامی طور پر پیدا ہونے والی ایل پی جی کی لاگت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا لہذا مقامی پروڈیوسرز کو چاہیے کہ وہ سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائس میں اضافے کے تناسب سے ملک میں پیدا ہونے والی ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے سے اجتناب برتیں کیونکہ ملک میں ایل این جی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور سی این جی اسٹیشنز کے ناغوں کا دورانیہ کم ہونے کے نتیجے میں پہلے ہی ایل پی جی کی مقامی فروخت 15 سے 20 فیصد کم ہو چکی ہے لہذا مقامی پروڈیوسرز نے اگر ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنے کی کوشش کی تو ایل پی جی کی مقامی فروخت مزید10 فیصد کم ہو جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

چیئرمین پیڈمک جاوید اقبال سے بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات