نئی حکومت کو کارپٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے تجاویز دینے کیلئے جامع ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ' لطیف ملک

حکومت دیہی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرے ،ہماری انڈسٹری سے 60فیصد خواتین کو گھر کی دہلیز پر روزگار میسر آ سکتا ہے اکتوبر میں منعقدہ میگا ایونٹ کیلئے ٹڈیپ کے تعاون پر مشکور ہیں ،نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں کی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

اتوار 12 اگست 2018 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے نئی آنے والی حکومت کو کارپٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے تجاویز دینے کی غرض سے جامع ڈرافٹ کی تیاری شروع کردی ہے ،حکومت دیہی خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے منصوبے شروع کرے اور کارپٹ انڈسٹری اس کیلئے موثر ترین ذریعہ ہے جس سے 60فیصد خواتین کو ان کے گھر کی دہلیز پر روزگار میسر آ سکتا ہے ، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے اکتوبر میں منعقدہ کارپٹ کے میگا ایونٹ کی کامیابی کے لئے ہر طرح سے معاونت کی جارہی ہے جس پر ان کے مشکور ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے چیئرمین لطیف ملک نے لاہور میں منعقدہ کارپٹ کی 36ویں عالمی نمائش میں سٹالز لگانے کے خواہشمند نمائندوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کارپٹ انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین سعید خان ، ممبر ایگزیکٹو و کوارڈی نیٹر ریاض احمد، میجر (ر) اختر نذیر بھی موجود تھے ۔ریاض احمد نے ملاقات کے لئے آنے والے وفد کو نمائش میں فراہم کی جانے والی سہولتوں اور غیر ملکی خریداروں سے رابطوں بارے بھی آگاہ کیا ۔

لطیف ملک نے شرکاء کو بتایا کہ ایسوسی ایشن کی جانب سے کارپٹ انڈسٹری کی ترقی کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن حکومتی سر پرستی کے بغیر سو فیصد نتائج حاصل نہیں ہو سکتے ۔ملک اور قوم کیلئے نئی آنے والی حکومت کے دروازے پر دستک دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لئے تجاویز پر مبنی جامع ڈرافٹ کی تیاری شروع کر دی ہے جسے انڈسٹری کے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ اکتوبر میں منعقدہ میگا ایونٹ کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کیلئے سیکرٹری ٹڈیپ اور ڈائریکٹر جنرل میاں ریاض کی جانب سے بھرپور معاونت فراہم کی جارہی ہے جس پر ان کے مشکور ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں یہ تعاون جاری رہے گا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب