درآمدی اشیاء کی کسٹم کلیئرنس کی مدت 10روز کرنے کا مطالبہ

پیر 13 اگست 2018 23:20

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) درآمدی کنسائنمنٹس پراضافی ڈیمرج اور ڈینٹینشن کم کرنے کے لیے درآمدی کنسائنمنٹس کو کسٹم سے کلئیرکرانے کی پانچ روز مفت دورانیہ کی مدت بڑھا کر دس روز کیا جائے تاکہ درآمدی اشیاء پر تاجربرادری پر درآمدی لاگت اور صارفین پر نقصان کا دبائو کم ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن (ایپکا)کی سپریم کونسل کے چیئر مین محمد ارشد جمال کی جانب سے پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا گیا اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پورٹس اور ٹرمینل آپریٹرز محکمہ کسٹمز کے مابین ملی بھگت کے باعث درآمد ی کنسائنمنٹس کی کسٹم سے کلئیر نس میں تاخیر معمول بن چکا ہے جس کے نتیجے میں ایک طرف تو کنٹینرز میں موجود درآمدی مال گل سڑ جاتا ہے دوسری جانب تاجر برادری کو نقصان کے باوجود اضافی ڈیمرج چارجز ادا کرنے پڑتے ہیں جس سے ان کے نقصان میں دن بہ دن کئی گنا اضافہ ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس صورت حال میں درآد کنندگان پریشان کن صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں ۔ ایپکا کی سپریم کونسل کے چیئر مین محمد ارشد جمال نے اس صورتحال کا ازالہ کرنے کے لیے حکومت سے مطالبہ کیا ڈیمرج اور ڈیٹینشن کا دورانیہ پانچ روز سے بڑھا کر دس روز تک کیا جائے تاکہ تاجربرادری کو کسٹم کلیئرنس کے لیے مزید پانچ روز مل سکیں ،انھوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری کو درپیش اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے آج تک کسی نے بھی توجہ نہیں دی خوش قسمتی سے 4 اگست 2018 کو وفاق ایوان صنعت وتجارت میں منعقد ہونے والی ایف پی سی سی آئی کی پورٹ اینڈ شیپنگ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی ہونے والی میٹنگ میں نگراں وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شیپنگ عبداللہ حسین ہارون کی جانب سے ایپکا کو فری پیریڈ کا دورانیہ پانچ روز سے بڑھا کر د س روز تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی جس کا نوٹیفیکیشن ابھی تک جاری نہیں ہوسکا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب