امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مزید ایک روپے کے اضافے سی127.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا

پیر 1 اکتوبر 2018 20:45

امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2018ء) امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ پیر کو بھی بدستور جاری رہا اور اوپن مارکیٹ میںامریکی ڈالر مزید ایک روپے کے اضافے سی127.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ فاریکس ایسو سی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزا نٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید124.25روپے برقرار رہی لیکن قیمت فروخت8پیسے کی کمی سی124.35روپے سے گھٹ کر124.27روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ برقرار رہا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید1.10روپے کانمایاں اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید126.20روپے سے بڑھ کر127.30روپے اور قیمت فروخت ایک روپے کے اضافے سی126.80روپے سے بڑھ کر127.80روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سی146.50روپے سے بڑھ کر147روپے ہوگئی لیکن قیمت فروخت148.50روپے برقرار رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید164.50روپے سے بڑھ کر165روپے اورقیمت فروخت166.50روپے مستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی کی قیمت خرید33.60روپے سے بڑھ کر33.80روپے اور قیمت فروخت34روپے سے بڑھ کر34.05روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید34.50روپے اور قیمت فروخت 34.90روپے سے گھٹ کر34.80روپے ہوگئی۔ چینی یو آن کی قیمت خرید18.50روپے اورقیمت فروخت اور قیمت فروخت19.50روپے مستحکم رہی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ