حکومت کا کونسل آف بزنس لیڈرز کا قیام احسن اقدام ہے‘ ایف پی سی سی آئی

جمعہ 5 اکتوبر 2018 23:47

حکومت کا کونسل آف بزنس لیڈرز کا قیام احسن اقدام ہے‘ ایف پی سی سی آئی
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معاشی معاملات میں نجی شعبہ کی رائے سے صورتحال بہتر بنانے کے لئے کونسل آف بزنس لیڈرز کا قیام احسن اقدام ہے مگر اس میں ملک بھر کی تجارتی تنظیموں کو نظر انداز کر دیا گیا ہے جس پر تحفظات ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور نے ایک ہنگامی طور پر بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کونسل آف بزنس لیڈرز حکومت کو روزگار، برامدت اورسرمایہ کاری میں اضافے کاروباری ماحول بہتر بنانے اور دیار غیر میں مقیم پاکستانیوں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب دینے اورٹیکس کا نظام بہتر بنانے سمیت تمام اقتصادی معاملات پر مشورے دے گی۔

(جاری ہے)

اس کونسل میں بائیس ممبران ہیں تاہم ان میں سے ایف پی سی سی آئی، علاقائی چیمبروں ، ویمن چیمبر یا دیگر تجارتی تنظیموں اور زرعی تنظیموں کے نمائندے نہیںشامل نہیں ہیں جبکہ چھوٹے صوبوں کو بھی نظر انداز کیا گیا ہے۔غضنفر بلور نے کہا کہ ملک کے پچانوے فیصد کاروبار ایس ایم ایز کے زمرے میں آتے ہیں جنھیںبھی اس کونسل میں نظر انداز کیا گیا ہے ۔

کونسل کے ممبران بڑے بزنس مین ہیں جن کا چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کرنے والوںسے کوئی رابطہ ہے نہ ان کے مسائل کا ادراک ہے اس لئے یہ ان شعبوں کو ریلیف بھی نہیں دے سکیں گے۔ یہ سب موجودہ حکومت سے قریبی تعلق رکھنے والے لوگ ہیں جن کا رجحان صنعتی شعبہ کی طرف ہے اور یہ پاکستان بزنس کونسل کے ممبران ہیں۔انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس کونسل میں کاروباری برادری کو بھرپور نمائندگی دی جائے تاکہ حکومت کو اقتصادی معاملات پر صحیح ان پٹ مل سکے اور معیشت ترقی کر سکے۔ میٹنگ میں ایف پی سی سی آئی کے سینئیر نائب صدر سید مظہر علی ناصر، چئیرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل، ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور کریم عزیز ملک، مظہر علی ناصر، شفیق انجم اور دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں  کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے الاٹمنٹ سمیت لیز منسوخ کردی جائے گی ،کے ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100انڈیکس میں 444.90پوائنٹس کی کمی

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

سر حد چیمبر ا ٓف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فو اد ا سحق کی زیر صدارت اجلاس

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

لاہور: برائیلرگوشت کی قیمت میں 15 روپے کلواضافہ

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

پاکستان کا مالی خسارہ 4 ہزار 337 ارب روپے تک پہنچ گیا‘وزارت خزانہ کی رپورٹ نے معاشی استحکام کے حکومتی ..

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن   کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے  تبادلے  بڑھانےپر زور

منگولیا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا پاکستان کے ساتھ تجارتی وفود کے تبادلے بڑھانےپر زور

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

لاہور چیمبر میں وفاقی ٹیکس محتسب کے بارے میں آگاہی سیشن کا انعقاد

شیخ راشد عالم فیڈریشن کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینر مقرر

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

سوزوکی سوئفٹ کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..

کراچی،شیخ راشد عالم ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے یوتھ امپاورمنٹ اینڈ ریکیگنیشن کے کنوینئر ..