نیشنل بینک آف پاکستان کا اپنے تمام ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیل ای ایم سی سے معاہدہ

منگل 9 اکتوبر 2018 23:45

نیشنل بینک آف پاکستان کا اپنے تمام ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیل ای ایم سی سے معاہدہ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے تمام ڈیٹا کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ڈیل ای ایم سی سے معاہدہ کیا ہے۔ میگا پلس پہلے سے ہی نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ بیک اپ سولوشن کے پروجیکٹ پر کام کررہا ہے۔ اب میگا پلس کے ساتھ ڈیل ای ایم سی بھی ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے عمل میں شراکت دار ہوگا۔

ڈیل ای ایم سی کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کرنے کی تقریب نیشنل بینک ہیڈ آفس میں ہوئی جس میں نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی ، بینک کے آئی ٹی کے سربراہ شاہد سعید، ڈیل ای ایم سی کے نوید سراج ، میگا پلس کے سربراہ عاصم بخاری اور بینک کے انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی ڈویڑن کے صدر شاہ نواز خان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیشنل بینک کے چیف انفارمیشن آفیسر سینئر ایگزیکٹو وائس پریذیڈینٹ شاہد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آئی ٹی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے تاکہ آئی ٹی بینکنگ کو مکمل طور پر اختیار کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بینک اپنے کھاتہ داروں کو بہتر سے بہتر سہولیات کے لیے انسانی وسائل اور ٹیکنالوجی کے حصول پر مزید سرمایہ کاری کرنے کا عزم رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی حفاظت بینک کی پہلی ترجیح ہے تاکہ صارفین کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی ناگہانی کی صورت میں اگر صارفین کا ڈیٹا غائب ہوجائے تو بیک اپ سولوشن کے تحت اسے دوبارہ حاصل کرنا ممکن ہوگا۔

میگا پلس کے سربراہ عاصم بخاری نے کہا کہ میگا پلس اور ڈیل ای ایم سی پاکستان میں صف اول کے شراکت دار ہیں اور کئی کلیدی پروجیکٹس پر کام کررہے ہیں۔ ڈیل ای ایم سی کے سربراہ نوید سراج نے کہا کہ ان کی فرم کا اپنے شراکت دار میگا پلس کے ساتھ نیشنل بینک کو بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ مسائل کے فوری حل کا عزم رکھتی ہے۔ نیشنل بینک کے آئی ٹی کے شعبہ کے سربراہ شاہ نواز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ صارفین کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنا اور کسی وجہ سے غائب ہونے کی صورت میں اس کی ریکوری ایک چیلنج ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

اپریل 2024میں سیمنٹ کی فروخت میں 0.29فیصد کی معمولی کمی

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری