ڈاؤلینس نے بڑے فریزر پورشن والے ریفریجریٹر زکی نئی سیریز 9150 LF متعارف کرا دی

منگل 16 اکتوبر 2018 17:20

ڈاؤلینس نے بڑے فریزر پورشن والے ریفریجریٹر زکی نئی سیریز 9150 LF متعارف کرا دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ہوم اپلائنسز میں ٹیکنالوجی لیڈر، ڈاؤلینس نے پاکستان میں بڑیفریزر پورشن والے ریفریجریٹرز کی ایک جدید رینج متعارف کرادی ہے لیکن اس سے ریفریجریٹر کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔اس نئی پروڈکٹ کو مکمل تحقیق اور ترقیاتی مراحل سے گزرنے کے بعد تیار کیا گیاہے جس میں صارفین کی بڑھتی ہوئِ ضروریات کی گہری آگاہی موجود ہے۔

ڈاؤلینس کی جانب سے قابل اعتماد اور مختلف خصوصیات سے بھر پور تمام ریفریجریٹز کے ساتھ 12 سال کی وارنٹی دی جاتی ہے۔نئی پروڈکٹ کے بارے میں ڈاؤلینس میں ہیڈ آف مارکیٹنگ، حسن جمیل نے کہا کہ؛ ’’بھروسا اور سہولت ، جس کا ڈاؤلینس وعدہ کرتا ہے، اس کی پروڈکٹس کو صارفین کے لیے بہترین انتخاب بناتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاؤلینس جدید پروڈکٹس پیش کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا تاکہ صارفین کے تمام گروہوں کا اعتماد اور بھروسا حاصل کر سکے۔

‘‘حسن جمیل نے مزید کہا کہ؛ ’ ’ڈاؤلینس کی پروڈکٹس میں ،کم توانائی استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی سے بجلی کم خرچ ہوتی ہے اور اس طرح بل بھی کم آتا ہے۔ پروڈکٹ کی اس نئی رینج میں ٹھنڈک کے لیے استعمال ہونے والا R600A میٹریل 35 فیصد سے زیادہ بجلی بچاتا ہے۔ آج کے صارفین ایسے اپلائنسز کی تلاش میں رہتے ہیں جو ڈیزائن میںخوبصورت ،بعد از فروخت سروس میں مستعد ہوں اور ان کے طرز زندگی کو آسان بنا دیں۔

ڈاؤلینس ایک پیشرو برانڈہے جو صارفین کی توقعات سے بڑھ کر کارکردگی پیش کرتا ہے اور ،پروڈکٹس کی وسیع رینج میں، ان کے بھروسے پر پورا اترتا ہے۔ ریفریجریٹرز کی نئی رینج پیش کر کے، ڈاؤلینس نے ، ایک مرتبہ پھر ،صارفین کے لیے روز مرہ کی زندگی میں ایک شاندار تجربہ فراہم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ڈاؤلینس پروڈکٹس کایہ اسٹائل باورچی خانے کے ڈیزائن میں پائے جانے والے جدید رجحانات سے مطابقت رکھتا ہے اور یقیناً ہرگھر کی اندرونی آرائش میں اضافہ کر تا ہے۔

‘‘پاکستان میں گوشت کا استعمال بہت زیادہ کیا جاتا ہے چنانچہ لوگ گوشت بھی فریزر کمپارٹمنٹ میں اسٹور کرتے ہیں جبکہ فریزر ہی گھر پر برف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہوتا ہے۔لہٰذا فریزر کی اسٹور کرنے کی گنجائش بہت سے گھروں میں ایک مسئلہ بن جاتی ہے۔ اس پس منظر میں،ڈاؤلینس کی جانب سے 9150 ریفریجریٹر ،ٹھنڈا کرنے کے لیے 30فیصد اضافی جگہ فراہم کر کے،خصوصی فائدہ پہنچاتاہے اور اس کے باوجود ریفریجریٹر کی کارکردگی متاثر نہیں ہوتی ہے۔یہ ماڈل نقشین، بارڈر کے بغیر فلش ڈور والے ہینڈل کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا اور اپنے پروقار شیٹ ڈیزائن کے باعث اسٹائلش منظر پیش کرتاہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں  ہائی سپیڈڈیزل  کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں  4 فیصد کی کمی ریکارڈ

ملک میں ہائی سپیڈڈیزل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 4 فیصد کی کمی ریکارڈ

زیرگردش کرنسی  کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر  1.7 فیصد کی کمی

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.7 فیصد کی کمی

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے