پاک ‘بھارت بزنس کونسل کے رہنما نور محمد قصوری کی سی فوسٹر کو پاک ‘امریکہ بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن چیپٹر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:51

پاک ‘بھارت بزنس کونسل کے رہنما نور محمد قصوری کی سی فوسٹر کو پاک ‘امریکہ بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن چیپٹر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاک ‘بھارت بزنس کونسل کے رہنما نور محمد قصوری نے امریکی امیگریشن اٹارنی چارلس سی فوسٹر کو امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن چیپٹر کا چیئرمین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے، فورم کے ترجمان اختر شاہین رند کے مطابق ان کی ہیوسٹن میں فوسٹر ایل ایل بی کے نام سے اپنی لاء کمپنی بھی ہے۔

یہ فورم ویلس ٹیکساس میں پہلی بار قائم کیے گئے انٹرنیشنل کرکٹ سینٹرڈ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس (آئی سی سی ایم سی ) کے تحت وجود میں آیا ہے۔ اس کے بانی معروف پاکستانی نژاد بزنس مین نوید عیسیٰ ہیں۔ فوسٹر کو چیمبرز اینڈ پارٹنرز، ٹیکساس کے ماہنامہ میگزین اور امریکن امیگریشن لاء فاؤنڈیشن کی جانب سے ان کی خدمات پر کئی بڑے ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ٹیکساس میں حکومت تھائی لینڈکے اعزازی قونصل جنرل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، انہیں تھائی لینڈ کے بادشاہ کنگ بھومی بول ایڈل یادیج کی جانب سے چار شاہی اعزازات سے بھی نوازا گیا ہے۔ اس کے علاوہ چارلس سی فوسٹر ماضی میں 2001 میں ڈپارٹمنٹ آف جسٹس کے لیے بش، چینی صدارتی ٹرانزیشن کمیٹی کے رکن ، 2000 اور 2004 میں صدارتی مہم کے دوران جارچ ڈبلیو بش کے سینئر امیگریشن پالیسی ایڈوائزر اور 2008 میں باراک اوباما کی صدارتی مہم میں امیگریشن پالیسی مشاورتی کردار کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس کے علاوہ یو ایس ہاؤس اور امیگریشن پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں میں بھی اپنی ماہرانہ رائے ریکارڈ کرا چکے ہیں۔نور محمد قصوری نے کہا کہ ان کے بطور چیئرمین پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم ہیوسٹن تعیناتی سے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں نہ صرف مدد ملے گی بلکہ پاکستانیوں میں احساس تحفظ اور بنیادی انسانی حقوق کی بہتر پاسداری کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

میزان بینک اور روش پاکستان کا بریسٹ کینسر کے خلاف اشتراک

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی

نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری

نوجوانوں کو کاروبار کی شروعات کیلئے بہتر مواقع کی فراہمی آئی سی سی آئی کی ترجیح ہے،احسن بختاوری

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب