گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،عدالت نے اوگرا اور دیگر فریقین کو جواب کیلئے 26 نومبر تک مہلت دے دی

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:44

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ،عدالت نے اوگرا اور دیگر فریقین کو جواب کیلئے 26 نومبر تک مہلت دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سی این جی اسٹیشن مالکان کی درخواست کی سماعت ،عدالت نے اوگرا اور دیگر فریقین کو جواب کیلئے 26 نومبر تک مہلت دے دی ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے اوگرا کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اوگرا اور دیگر فریقین کو جواب کیلئے 26 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ،بیرسٹر محسن شہوانی کا کہنا تھا کہ پیٹرول درآمد جبکہ گیس تو سندھ خود پیدا کرتا ہے۔

سی این جی نرخ بڑھانے سے متعلق اوگرا کا نوٹیفکیشن غیر قانونی ہے۔اوگرا نے سوئی سدرن گیس کی قیمت 17 فیصد بڑھانے کی سفارش کی,اوگرا نے سوئی نادرن گیس کی نرخ 30 فیصد بڑھانے کی سفارش کی۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت نے اوگرا کی سفارش کے برخلاف 40 فیصد یکساں نرخ بڑھا دیے۔دونوں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے نرخ یکساں بڑھانا خلاف قانون ہے۔دونوں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے خسارہ میں واضح فرق ہے۔

اوگرا قیمت طے کرنے سے متعلق آزاد ادارہ ہے۔وفاقی حکومت اوگرا کو صرف پالیسی دینے کا مجاز ہے۔وفاقی حکومت اوگرا کے طے کردہ نرخ بڑھانے یا کم کرنے کی مجاز نہیں۔قیمتیں پیٹرول سے تجاوز کرنے پر سی این جی سیکٹر تباہ ہو جائے گا۔ویسے ہی ہفتے میں سی این جی تین دن دستیاب نہیں ہوتی,اوگرا کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائی,درخواست پر حتمی فیصلے تک زائد نرخوں کی وصولی روکی جائی,درخواست میں سیکرٹری وزرات پیٹرولیم, چئیرمین اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے ،ایم ڈی سوئی سدرن گیس و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب