آئندہ سال ٹیکسز میں چھوٹ اور کمی مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد کے برابرآجائے گی، سنٹرل بینک آف چائنا

پیر 22 اکتوبر 2018 14:42

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ آئندہ سال ٹیکسز میں چھوٹ اور کمی مجموعی قومی پیداوار کے ایک فیصد کے برابر ہوجائے گی۔ چین کے مرکزی بینک کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت قومی سطح پر ٹیکسز میں کمی اور چھوٹ دینے کے ایک اور رائونڈ کی تیاری کررہی ہے۔ سنٹرل بینک آف چائنا کے مشیر اعلی ماجون نے کہا ہے کہ حکومت ملکی اقتصادیات کو مزید بڑھاوا دینے کے لئے مزید فعال مالیتی پالیسی کی جانب گامزن ہے جس کے تحت آئندہ سال ٹیکسز میں چھوٹ اور کمی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی)کے ایک فیصد کے برابر ہوجائے گی یا اس سے بھی زیادہ تک بڑھ سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ چین کی گذشتہ سال مجموعی قومی پیداوار 82.7 ٹریلین یوان (11.93 ٹریلین ڈالر)رہی جبکہ آئندہ سال کل قومی پیداوار کا ایک فیصد تک پہنچنے کے معنی کم از کم 827 بلین یوان ہے۔

(جاری ہے)

ما جون نے کہا کہ رواں سال ٹیکسز میں کمی یا چھوٹ کم از کم 1.3 ٹریلین تک آسکتی ہے۔ چینی حکومت نے گذشتہ ہفتہ کے روز اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ملک کے انکم ٹیکس قوانین میں بڑی اصلاحات لاتے ہوئے ٹیکسز میں کمی کے نئے قوانین کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔

مسودہ قوانین میں ہوم مورٹیگیجز کے ایک ہزار یوان ماہانہ تک انٹرسٹ ادائیگیوں اور 800سے 1200 یوان ماہانہ رینٹل پے منٹس پر ٹیکسز میں کمی کی سفارشات شامل ہیں۔ اسی طرح بچے کی تعلیم پر 12,000 ہزار یوان سالانہ اخراجات اور میڈیکل کے 60 ہزار سالانہ تک اخراجات پر ٹیکس کی شرح میں کمی لانے کی سفارشات بھی نمایاں ہیں۔ ماہرین معاشیات کے مطابق ٹیکسز کی شرح میں مجموعی کمی یا چھوٹ سے حکومتی اخراجات میں 116 بلین یوان اور قومی کھپت میں81 بلین یوان اضافے کا باعث بن سکتا ہے جس سے آئندہ سال کنزمپشن گروتھ 0.22 فیصد اور جی ڈی پی 0.08 فیصد تک بڑھے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا