سائبرحملوں کا خطرہ،پاکستان کی6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں

ْصارفین کو برقی پیغام ارسال کرکے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کردیا گیا ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانز یکشن کرسکتے ہیں

ہفتہ 3 نومبر 2018 19:58

سائبرحملوں کا خطرہ،پاکستان کی6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سائبر حملوں کے خطرہ کے پیش نظرپاکستان کے 6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں،صارفین کو برقی پیغام ارسال کرکے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کردیا گیا ۔تفصیلات کے مطابقپاکستان کے 6بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔پاکستان کے 6بینکوں نے اپنے صارفین کو برقی پیغام ارسال کیے جن میں انہیں ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیوں کی معطلی سے آگاہ کیا گیاتاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانز یکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں۔

ادھر ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیز نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکرز نے دس بینکوں کے 8 ہزار سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کیا ہے،سائبر حملوں کا خطرہ ایک بار پھر پاکستانی بینکوں پرمنڈلا رہا ہے جس کے باعث بینکوں نے اے ٹی ایم کارڈز سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں، ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیزنے دعوی کیا کہ 26 اکتوبر کو سائبر چوروں کے بازار جوکر اسٹیشن پر کچھ نیا ڈیٹا فروخت ہوا تھا، ڈیٹا چوری ہونے کے دوسرے ہی روز نجی بینک کے بیرونی ادائیگیوں کے انتظام پر سائبر حملہ سامنے آیا، سائبر ہیکرز نے دس بینکوں کے آٹھ ہزارسات سو چار صارفین کا ڈیٹا اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

ویب سائٹ کرب آن سیکوریٹیز کے مطابق حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان کے چھ بینکوں نے اے ٹی ایم سے عالمی ادائیگیاں بند کردیں گئیں ہیں۔ صرف اندرون ملک اے ٹی ایم کے ذریعے ٹرانزیکشن کی جاسکے گی، صارفین کو ڈیبٹ کارڈ سے بین الاقوامی ادائیگیاں معطل کرنے کی ای میلز بھیج دی گئیں ہیں۔تاہم ان بینکوں کے صارفین اندرون ملک اے ٹی ایم ٹرانزکشن کرسکتے ہیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرات کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ  مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

بزنس فیسلی ٹیشن سنٹر کے ذریعے صنعتکاروں کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرانے کی کوشش کریں گے،فیصل آبادچیمبر

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

صدر آئی سی سی آئی کا سی ڈی اے حکام کے ساتھ تجارتی مراکز کے مشترکہ دوروں کا فیصلہ

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

سندھ فوڈ اتھارٹی اور کاٹی کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے