چیف کمشنر عامر علی احمد سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

پیر 12 نومبر 2018 20:49

چیف کمشنر عامر علی احمد سے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے چیمبر کے صدر احمد حسن مغل کی قیادت میں عامر علی احمد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں چیف کمشنر اسلام آباد تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، چیئرمین فائونڈر گروپ زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی، محمد نوید ملک، خالد چوہدری، اشفاق حسین چھٹہ، مرزا محمد علی، طاہر عباسی، محمد حسین، راجہ عبدالمجید اور نثار احمد مرزا شامل تھے۔

وفد سے خطاب کرتے ہوئے عامر علی احمد نے کہا کہ تاجر و صنعت کار برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے لہذا مقامی انتظامیہ ان کے تمام اہم مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیمبر کی مشاورت سے مارکیٹوں، تجارتی مراکز اور صنعتی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ تاجر برادری صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو سہولت کے ساتھ فروغ دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ مل جل کر شہر کی بہتر ترقی پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری کے تمام اجاگر کردہ مسائل پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا اور ان کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مغل نے تاجر برادری کو درپیش اہم مسائل سے چیف کمشنر کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ عامر علی احمد نے بطور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ممبر ایڈمنسٹریشن سی ڈی اے تاجر برادی کے ساتھ ہمیشہ تعاون کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا کہ بطور چیف کمشنر وہ تاجر و صنعت کار برادری کے مسائل کو حل کرانے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ، لیبر ڈیپارٹمنٹ اور انڈسٹریل ڈیپارٹمنٹ سمیت متعدد ادارے چیف کمشنر کے ماتحت کام کر رہے ہیں لہذا تاجر برادری کے ان اداروں سے متعلقہ مسائل حل کرانے میں مقامی انتظامیہ اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر میں پرامن ماحول کے قیام کی کوششوں میں تاجر برادری مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رافعت فرید، نائب صدر افتخار انور سیٹھی، زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چیف کمیشنر اسلام آباد کو مفید تجاویز پیش کیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب