ایم ایس سی آئی انڈیکس کے ششماہی ریویو میں پاکستان کے ویٹیج میں کمی کردی گئی

پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجن مارکیٹ انڈیکس سے خارج ،کمپنیوں کے اسمال کیپ انڈیکس میں ڈالنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا امکان

جمعرات 15 نومبر 2018 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2018ء) ایم ایس سی آئی انڈیکس کے ششماہی ریویو میں پاکستان کے ویٹیج میں کمی کردی گئی ہے اور پاکستان کی دو کمپنیاں ایم ایس سی آئی ایمرجن مارکیٹ انڈیکس سے خارج ہوگئیں ،کمپنیوں کے اسمال کیپ انڈیکس میں ڈالنے سے غیرملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم ایس سی آئی انڈیکس نے ششماہی ریویو جاری کردیاہے، جس میں پاکستان کاویٹیج کم ہوکر 4.04فیصد ہوگیا جوکہ پہلے 0.79 فیصد تھا۔

ایم ایس سی آئی انڈیکس میں پاکستان کی دو کمپنیوں ایمرجنگ مارکیٹ انڈیکس سے خارج کر کے اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے جبکہ 2 پاکستانی کمپنیوں کو اسمال کیپ انڈیکس سے بھی نکالا گیا ہے، کمپنیوں کے اخراج سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے انخلا کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی علاوہ ترکی،تائیوان اورملائیشیا کی کمپنیاں بھی انڈیکس سے خارج کی گئی ہے، ترکی کی 6،تائیوان اور ملائیشیا کی 4، 4 کمپنیاں خارج ہوئی ہیں جبکہ بھارت کی 2 کمپنیوں کو بھی انڈیکس سی خارج کیا گیا ہے۔

چین کی 12 کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل اور 10 کو انڈیکس سے نکالا گیا ہے جوکہ چین کے ویٹیج میں اضافے کا باعث بنا ہے، ایم ایس سی آئی انڈیکس کی ری بیلنسنگ کا اطلاق 30نومبرسیہوگا۔خیال رہے مئی 2017 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ باقاعدہ طور پر ایم ایس سی آئی ایمر جنگ مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا تھا، لارج کیپ کمپنیوں میں او جی ڈی سی، حبیب بینک ، یو بی ایل ، اینگرو اور دیگر شامل تھیں جبکہ اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی ستائیس کمپنیاں شامل کی گئی تھیں، جن میں اینگرو فرٹیلائزر، فوجی فرٹیلائز ، فوجی سیمنٹ، پاک سوزوکی،ہونڈا اٹلس، پاکستان آئل فیلڈز اور پاکستان اسٹیٹ آئل شامل تھی۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان