پاکستان پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا,

بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم 96ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، اسٹیٹ بینک

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:26

پاکستان پر غیرملکی قرضوں کا بوجھ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا,
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) ملک پر غیر ملکی قرضوں کا حجم تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،بیرونی قرضوں اور واجبات کا حجم 96ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق 30ستمبر 2018 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں غیر ملکی قرضوں اور واجبات کا حجم 96ارب 73کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہوگیا جو کہ گزشتہ سال ستمبر میں 85ارب 64کروڑ20 لاکھ ڈالر تھا، ایک سال میں 11 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔

اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں غیر ملکی قرضوں میں ایک ارب انتالیس کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق اس رقم میں چین سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافے کے لئے لئے گئے تین ارب ڈالر شامل نہیں ہیں، چین کی جانب سے اس رقم کی آخری قسط رواں سال جولائی میں ملی تھی۔

(جاری ہے)

یہ تین ارب ڈالر ملنے کے بعد قرضوں کا حجم تقریبا100ارب ڈالر ہوجائے گا۔

اعداد وشمار کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی اداروں سی لئے گئے قرض کا حجم 27ارب 60کروڑ ڈالر ہے۔گذشتہ روز مرکزی بینک نے ٹی بلز اور پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی کا شیڈول جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ دسمبر سے فروری 2019 تک حکومت 3650ارب روپے قرضہ لے گی، قرضہ ٹی بلز، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے لیا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی،   برآمدات ..

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی، برآمدات ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان انٹیرئیرز فرنیچر ایکسپو فرنیچر اور اس سے متعلقہ شعبہ کی جامع ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہی ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے      درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے لئے وزیراعظم کا متوقع دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈاکٹر حسن داؤد بٹ

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

سوزوکی کی جانب سے سویفٹ کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کا اعلان

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

وفاقی ٹیکس محتسب ملک بھر کی تاجر برادری کےٹیکس خدشات کو فوری طور پر دور کرنے کے لیے پر عزم ہے، مہر کاشف

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق

مختلف اقدامات ‘ سرحد چیمبر و اینڈریو شوفر کے مابین اتفاق