چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغاز

ًوزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم

جمعرات 14 مارچ 2019 23:24

چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر دیا ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔

اجلاس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کوٹیکنیکل،ہیڈکوارٹرلائسنسنگ ونگ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈزنمونوں کی رپورٹ جلد مکمل کرنے،19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈلگانے ،فوڈ رنگوں کاتجزیہ،بناسپتی گھی، آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محکمانہ کارکردگی اور طے کیے گئے اہداف کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کرتے ہو ئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر نے ہارمونز کی موجودگی کا پتہ چلانے پر تحقیق کا حکم دے دیا۔

چکن فیڈ میں ہارمونز کی موجودگی کا پتہ لگانے کے لیے کی ابتدائی تحقیق کا آغازکر تے ہوئے ٹیکنیکل ونگ کو ذمہ داری دے دی گئی۔اجلاس میںڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کو ٹیکنیکل،ہیڈکوارٹر اور لائسنسنگ ونگ کے سر براہان نے کارکردگی رپورٹب بھی پیش کی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے ٹیکنیکل ونگ کو 19 لیٹر پانی کی بوتلوں پر بار کوڈ لگانے کا عمل جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہناتھا کہ بار کوڈ لگانے سے یہ پتہ چلایا جا سکے گا کہ بوتل کو کتنی مرتبہ استعمال کیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فروزن فوڈز کے گزشتہ ماہ لیے گئے نمونوں کی رپورٹ بھی جلد از جلد مکمل کرنے اور اشیائے خورونوش کی تیاری میں استعمال کیے جانیوالے رنگوں کا تجزیہ بھی جلد مکمل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔کیپٹن (ر)محمد عثما ن نے بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کے اگلے مرحلے کی سیمپلنگ جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کو عوامی مفاد کے پیشِ نظر سیمپلنگ نتائج سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا کہ صوبہ بھر میں محفوظ اور صحت مند خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ قوانین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا صحت مند پنجاب مشن کے حصول کی بنیادی ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی