اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری

امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پیر 18 مارچ 2019 18:20

اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) اوپن کرنسی مارکیٹ پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل جاری ہے پیر کو امریکی ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کا اضافہ جبکہ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیر کواوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید139.00روپے سے بڑھ کر139.20روپے اورقیمت فروخت139.50روپے سے بڑھ کر139.70روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت خرید میں1.00روپے اورقیمت فروخت میں70پیسی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید میں50پیسے اورقیمت فروخت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر159.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر184.00روپے اورقیمت فروخت185.30روپے سے بڑھ کر185.50روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں10پیسے کااضافہ اورقیمت فروخت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.90روپے سے بڑھ کر37.00روپے اورقیمت فروخت37.20روپے پر مستحکم جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید37.85روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت38.15روپے سے گھٹ کر38.10روپے ہوگئی ۔پیر کوچینی یوآن کی قیمت خرید میں30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.30روپے سے گھٹ کر20.00روپے اور قیمت فروخت21.30روپے پرمستحکم رہی۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار