BASF نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ بنانے کیلئے خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکشن متعارف کرادی!

عالمی شہرت یافتہ کمپنی بی اے ایس ایف (BASF)نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ تیار کرنے والے ماہرین کیلئے مارکیٹ میں خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکیشن مائی کنکریٹ MyConcreteمتعارف کرادی ہے

منگل 19 مارچ 2019 18:56

BASF نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ بنانے کیلئے خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکشن متعارف کرادی!
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2019ء) عالمی شہرت یافتہ کمپنی بی اے ایس ایف (BASF)نے اعلیٰ کوالٹی کی کنکریٹ تیار کرنے والے ماہرین کیلئے مارکیٹ میں خصوصی اسمارٹ فون ایپلیکیشن مائی کنکریٹ MyConcreteمتعارف کرادی ہے۔ اس ایپلیکیشن میں کنکریٹ کی تیاری اور خصوصیات کے بارے میں تمام معلومات دستیاب ہوں گی۔
    ٹھیکیداروں، انجینئروں، فنِ تعمیر کے ماہرین اور کنکریٹ بنانے والوں کیلئے مفت دستیاب اس ایپلیکیشن MyConcrete میں کنکریٹ کے استعمال اور تیاری کے بنیادی حصوں کے بارے میں تمام معلومات کو یکجا کیا گیا ہے۔

جس سے یہ ماہرین تیاری کے مرحلے میں بی اے ایس ایف کے کنکریٹ کے بارے میں معلومات سے استفادہ کرسکیں گے۔
    یہ ایپلیکیشن ڈیزائن اور کانسیپٹ، کنکریٹ کے پھیلاؤ، ہوا ، فنشنگ اور درکار وقت کے بارے میں سوالات کے جوابات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کنکریٹ تیار کرنے والوں کو بی اے ایس ایف کی مصنوعات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)


    یہ ایپلیکیشن کنکریٹ کے تازہ مرکب کے درجہ حرارت اورکنکریٹ کے سکڑنے کے عمل کو جانچنے کیلئے Surface Evaporation Calculatorاور Concrete Temperatureپر مشتمل ہے جس سے ماہرین کو کنکریٹ پر ماحول کے اثرات کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

Concrete Temperatureمیں مقامی موسمی حالات کوGPSکے ذریعے سمجھاجاسکتا ہے۔
    اس موقع پربی اے ایس ایف (BASF)کے ڈائریکٹرایڈ مکسچرایشیا پیسیفک وشواناتھ مہادیوان نے کہا کہ MyConcreteایپلیکیشن ہاتھ میں پکڑے ہوئے معلوماتی کتابچہ کی طرح ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ جب ہمارے صارفین کو کسی معلومات کی ضرورت پڑے تو وہ اس ایپلیکیشن کے ذریعے اس معلومات کو حاصل کرسکیں۔

اپنے موبائل میں موجود اسMyConcrete کو استعمال کرتے ہوئے صارفین ہماری مصنوعات کے بارے میں رسائی حاصل کرسکیں گے جو انہیں بہترنتائج فراہم کرسکتی ہے۔
    بی اے ایس ایف کا تعمیراتی کیمیکل ڈویژن ماسٹر بلڈرز سلوشنز کے نام سے اسٹرکچر کی تعمیرات، مینٹننس،رپیئر اور رینوویشن کیلئے اعلیٰ درجے کی کیمیکل حل فراہم کرتا ہے۔ یہ برانڈ تعمیراتی صنعت میں 100سال سے زائد کے تجربے سے بنایاگیا ہے۔


    ماحولیاتی تحفظ اور سماجی ذمہ داری کے ساتھ اقتصادی کامیابی کو یکجا کرتے ہوئے بی اے ایس ایف پائیدار مستقبل کیلئے کمیسٹری تخلیق کرتی ہے۔ بی اے ایس ایف کے 12200ملازمین تقریباً دنیا کے ہر ملک کے تما م شعبوں میں صارفین کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ ہمارا پورٹ فولیو 6حصوں کیمیکلز، میٹریلز، انڈسٹریل سلوشنز، سرفس ٹیکنالوجیز، غذائیت اور تحفظ اور زرعی سلوشنزپر مشتمل ہے۔ بی اے ایس ایف نے 2018ء میں تقریباً63ارب یورو کی سیلز کی تھی۔ بی اے ایس ایف کے شیئرز فرینک فرٹ بی اے ایس ، لندن بی ایف اے اور زیورخ بی اے ایس میں رجسٹرڈ ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

ایف پی سی سی آئی پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان براہ راست پروازوں کا خیر مقدم کرتی ہے،صدر ایف پی سی ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

پاکستان اور افریقہ کو باہمی معاشی خوشحالی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، سفیر ایتھوپیا جمال بیکر عبداللہ ..

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے جنرل تکافل اکاؤنٹنگ ریگولیشنز 2019 میں ترامیم تجویز کر دیں

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ  کا انعقاد ،مقررین ..

جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر

حکومت صحت کے شعبہ میں بہتری لانے کیلئے دن رات کوشاں ہے،صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر