پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،

تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سعودی وفد سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 15:01

پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سعودی وفد کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد اور سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قائد ایوان شبلی فراز، راجہ محمد ظفرالحق ، شیری رحمان اور دیگر ارکان موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دفاعی شعبوں میں تعاون کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو ایک مثبت اقدام قرار دیاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ بڑھانے اور ویز ا فیس میں کمی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سعودی شوری کونسل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار