آل پاکستان انجمن تاجران کا چیئرمین ایف بی آر کے اقدامات کا خیر مقدم

تجارتی مراکز میں پارکنگ انتظامات ، سکیورٹی تعینات کی جائے، مرکزی صدر اشرف بھٹی سے وفد کی ملاقات

بدھ 15 مئی 2019 14:36

آل پاکستان انجمن تاجران کا چیئرمین ایف بی آر کے اقدامات کا خیر مقدم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے کاروباری مراکز ،دفاتر پر چھاپوں اور پیشگی اطلاع دیئے بغیر بینک اکائونٹس منجمدکرنے پر پابندی عائد کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنے اور نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اس طرح کے اقدامات نا گزیر ہیں، معیشت کو دستاویزی کر کے مربوط ڈیٹا مرتب کیا جائے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر تجارتی مراکز میں پارکنگ اور سکیورٹی مسائل بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ عید الفطر کی خریداری کیلئے آنے والوں کیلئے پارکنگ انتظامات اور پولیس سکیورٹی تعینات کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ممالک نے ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ای ٹیکسیشن کے ذریعے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا ہے لیکن بد قسمتی سے ہم ابھی تک فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل نہیں کر سکے ، نئے تعینات ہونے والے چیئرمین ایف بی آرکی جانب سے مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کا تاجر برادری خیر مقدم کرتی ہے لیکن انہیں چاہیے کہ ٹیکس دینے والوں کو درپیش مسائل سے آگاہی کیلئے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں اور ان سے تجاویز لی جائیں ،ٹیکسیشن کے نظام کو سہل بنایا جائے اور اپنے افسران اور ملازمین کیلئے بھی سخت مانیٹرنگ کی پالیسی لائی جائے، ٹیکس کی شرح میں کمی کی جائے ، ٹیکس دینے والوں کو عزت و احترام دیا جائے اور انہیں یوٹیلٹی بلز سمیت دیگر مدوں میں ریلیف دیا جائے ۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار