روپے کی قدر کم کرنے سے برآمدات کی بجائے غربت میں اضافہ ہوا ہے: میاں زاہد حسین

ملک بچانے کے لئے برآمدات میں اضا فہ اور پاکستانی مصنوعات کوترجیح دینا واحد آپشن ہے، صنعت و زراعت کو ری سٹرکچر کیا جائے، ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں

پیر 24 جون 2019 17:24

روپے کی قدر کم کرنے سے برآمدات کی بجائے غربت میں اضافہ ہوا ہے: میاں زاہد حسین
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2019ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ روپے کی قدر کم کرنے سے برآمدات کی بجائے غربت میں اضا فہ ہوا ہے۔کرنسی کی قدر کم کرنے یا محاصل میں معمولی رعایت دینے سے برآمدی شعبہ متحرک نہیں ہو گا۔

ملک کو بچانے کے لئے برآمدات بڑھانا واحد آپشن ہے مگربعض پالیسیاں اب بھی برآمدات کی حوصلہ شکنی کر رہی ہیں جن میں تبدیلی کی جائے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ برآمدی شعبہ کے لئے زیرو ریٹنگ کی سہولت بحال کی جائے اور ریفنڈ سمیت سارے نظام میں انسانی مداخلت کو ٹیکنالوجی کی مدد سے کم کیا جائے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک اور عالمی اداروں کے قرضے بحران یا دیوالیہ پن کو وقتی طور پر تو ٹال سکتے ہیں مگر قرضے مسائل کا دیرپا حل نہیں ہیں۔ ہمیں اپنے تمام مسائل خود ہی حل کرنا ہونگے جس میں اولین ترجیح غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی اور پاکستانی مصنوعات کو فروغ دیناہے جو اِس وقت حُب الوطنی کا اہم ترین تقا ضہ ہے۔حکومت کی پالیسیوں میں بنیادی تبدیلوں کے بغیر نجی شعبہ سے برآمدات میں اضافہ کی امید رکھنا خود فریبی ہے۔

برآمدات میں اضافہ کے لئے ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سرمایہ کاری، جدید مشینری، ڈیزائننگ، برانڈنگ میں جدت اور مارکیٹنگ کے شعبوں کو ترقی دینے کی ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں حریف ممالک سے مقابلہ کیا جا سکے۔ ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر برآمدی شعبوں میں ٹیکنالوجیکل گیپ دور کیا جائے جبکہ ٹیکسٹائل کے بعد زرعی شعبہ بشمول لائیو سٹاک اور پولٹری کی صنعت کی ترقی کو اہمیت دی جائے۔

ان عام شعبوں کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ترقی دی جائے اور ان کی لا گت کی دوسرے ممالک سے موازنے اور کنٹرول کیلئے خود مختار اتھارٹی قائم کی جائے ۔تاکہ اشیاء سستی ہوں، فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ ختم ہو اور برآمدات بڑھا کر زرمبادلہ کمایا جا سکے۔زراعت کی ترقی کے لئے آبپاشی کا نظام بہتر بنانے، کھاد کے مناسب استعمال، جعلی زرعی ادویہ کی بیخ کنی، اور انکی ٹرانسپورٹیشن اور سٹوریج کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ بیوروکریسی ایمنسٹی سکیم کی کامیابی میں رکاوٹ ہے جو اسکے ڈرافٹ میں ایسی بے قائدگیاں شامل کر دیتی ہے جو کاروباری برادری اور عوام کے لئے قابل قبول نہیں ہوتیں۔انھوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں دوبارہ اضافہ کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے مگر غریبوں کو اسکے مہلک اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات ممکن ہیں جن میں تاخیر نہ کی جائے اور اسکے علاوہ اشیائے خورد و نوش اور اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس اور ڈیوٹیاں کم کی جائیں اور سماجی تحفظ کے منصوبوں کو وسیع کیا جائے۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان