تحریکِ انصاف حکومت صنعتکاروں کے ساتھ مل کر عوام کے ٹیکسوں کے 452 ارب روپے ڈکار گئی

حکومت نے عوام سے 452 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر کے صنعتکاروں کا قرض معاف کر دیا، راؤف کلاسرا نے 4 ماہ پہلے ہی خبردار کر دیا تھا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 3 ستمبر 2019 20:04

تحریکِ انصاف حکومت صنعتکاروں کے ساتھ مل کر عوام کے ٹیکسوں کے  452 ارب روپے ڈکار گئی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 ستمبر2019ء) سینئیر صحافی راؤف کلاسرا نے کہا ہے کہ انہوں نے 4ماہ قبل 22اپریل کو ہی خبردار کر دیا تھا کہ تحریکِ انصاف حکومت صنعتکاروں کے ساتھ مل کر عوام کے ٹیکسوں کے 452 ارب روپے ڈکارنے والی ہے۔ انہوں نے اپنے تویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ حکومت عوام کے ٹیکسوں کا روپیہ بزنس مینوں کے ساتھ مل کر ڈکارنے جا رہی ہے۔

انہوں نے 4ماہ قبل بتایا تھا کہ حکومت نے عوام سے 452 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کر کے بزنس مینوں کا قرض معاف کرنے کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے اور بالکل ویسا ہی ہوا ہے۔
واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے گیس انفرا اسٹرکچرڈیویلپمنٹ کی مد میں واجبات نکلوانے میں ناکامی پر صنعتکاروں کے ذمے 208 ارب روپے ٹیکس معافی کا آرڈیننس جاری کیا۔

(جاری ہے)

جس پر میڈیا اور اپوزیشن نے خوب شور مچایا۔ کیے تھے. پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی گیس کے بیان میں بتایا گیا کہ اس ضمن میں صدارتی آرڈیننس حتمی مراحل میں ہے‘ حکومت نے جن صنعتکاروں کے واجبات معاف کیے ان میں سے زیادہ ترکراچی کے ہیں یہ رقم1971ء سے لے کر2009ء تک معاف کیے گئے قرضوں کے قریباً برابر ہے۔ سپریم کورٹ میں چند برس پہلے پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران کمرشل بینکوں نے 256 ارب کے قرضے معاف کئے۔

موجودہ صورتحال میں مجوزہ طورپرمعاف کیے جانے والے واجبات 208 ارب سے بڑھ سکتے ہیں جو دسمبر2018ء تک 416ارب 30کے لگ بھگ تھے۔ مجوزہ صدارتی آرڈی ننس کے ذریعے کیمیائی کھاد، ٹیکسٹائل ، توانائی اورسی این جی شعبے کے ذمے آدھی رقم معاف کردی جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعتکاروں کو ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کو ٹیکس معاف نہیں کیا جائے گا،جی آئی ڈی سی کے حوالے سے تمام کمپنیوں کا آڈٹ کروایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بڑے صنعتکاروں کو208 ارب روپے کا ٹیکس معاف کرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ