کامرز بینک کا بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے 20 فیصد برانچیں بند،ملازمین کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 15:46

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) جرمنی کے بڑے بینک ’’ کامرز بینک ‘‘ نے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے اپنی 20 فیصد برانچیں بند اور ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔بینک کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق وہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے اپنی کارکردگی میں اضافے کا خواہاں ہیں اس سلسلے میں بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی کا ایک پروگرام وضح کیا گیا ہے جس کے تحت ادارے کی 20 فیصد برانچوں کو بند اور سینکڑوں ملازمین فارغ کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 1.6 ارب یورو (1.8 ارب ڈالر) لاگت آئے گی جن میں سے 750 ملین یورو نئی ٹیکنالوجی کے استعمال اور باقی ری سٹرکچرنگ پر خرچ کیے جائیں گے۔

بینک حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ادارے کے کل 40 ہزار 700 ملازمین ہیں، ری سٹرکچرنگ منصوبے کے تحت بعض مقامات سے 4300 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جبکہ بعض اہم جگہوں پر روزگار کے 2 ہزار نئے مواقع فراہم کیے جائیں گے، اس طرح مجموعی طور پر 2300 ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جو کہ اس کے کل ملازمین کا 5.7 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

بینک کے شعبہ ایم بینکنگ کے 69.3 فیصد حصص فروخت کیے جائیں گے جن سے 2 ارب یورو (2.2 ارب ڈالر ) آمدنی ہوگی جو بینک کو اپنی پالیسی پر عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگی،اس عمل سے ملازمین کی تعداد 6600 مزید کم ہوجائے گی، اس کے علاوہ برانچوں کی تعداد بھی 200 کم کرکے انھیں 800 تک لایا جائے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب