ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 3سال میں7 ارب ڈالر دیگا: نائب صدر ایشیائی ترقیاتی بینک شی زن کا اعلان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 7 اکتوبر 2019 19:41

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 200 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اکتوبر2019ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے بینظیر انکم سپورٹ فنڈ کیلئے 20 کروڑ ڈالر کے اضافی قرض کی منظوری دیدی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلامیہ کے مطابق اے ڈی بی کی طرف سے فراہم کردہ رقم غریب افراد کی نقد امداد کے علاوہ ادارہ جاتی بہتری کے منصوبوں میں استعمال کی جائے گی ۔اعلامیہ کے مطابق قرض کی رقم سے بی آئی ایس پی میں نقد امداد کی بہتر تقسیم کیلئے ریسرچ یونٹ بھی قائم کیا جائیگا۔

اعلامیہ میں کہاگیاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام 50 لاکھ خاندانوں کی مالی کفالت کرتا ہے ،پروگرام کے تحت اب تک 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کی رقم تقسیم کی جا چکی ۔ اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدرشی زن چن نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 7 ارب ڈالر مالیت کی معاونت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

شی زن چن نے 2 روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پرجاری ہونے والے بیان میں کہا کہ گزشتہ 5 دہائیوں میں پاکستان اوراے ڈی بی نے بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر، برآمدات کے فروغ، نجی شعبہ کی استعداد میں بہتری، سرکاری شعبوں کی کارکردگی میں بہتری اوراصلاحات، ملکی مالیاتی مارکیٹوں کے فروغ اور استحکام اورشہری خدمات کی فراہمی سمیت متنوع شعبوں میں مل کرکام کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پائیدارترقی کی منزل کے حصول کے ہدف کیلیے پاکستان کی حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا کو کامیاب بنانے میں ایشیائی ترقیاتی بنک پرعزم ہے۔ اس دورے کے دوران کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے وزیراعظم عمران خان، مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ، وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہر، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹرثانیہ نشتر، وفاقی وزیرتوانائی عمرایوب خان، وزیرمنصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار سے ملاقاتیں کیں اور بینک کے تعاون سے جاری مختلف منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار