انجینئر دارو خان اچکز ئی کا چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کے لیے مالی اعانت تک آسانی سے رسائی پر زور

جمعہ 1 نومبر 2019 22:21

انجینئر دارو خان اچکز ئی کا چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کے لیے مالی اعانت تک آسانی سے رسائی پر زور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبر زآف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کی مالی اعانت میں اضا فہ کر ے جومعاشی و معاشرتی ترقی ،روزگار پیدا کرنے اور ملک میں غر بت کے خاتمے میں نما یا ں کردار ادا کر سکتی ہے ۔

انہو ں نے اس بات پر تشو یش کا بھی اظہار کیا کہ ملک میں 95فیصد چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتیں ہیں جن میں سے نجی شعبو ں میں 7.5فیصد کریڈٹ فناسنگ دی جا تی ہے اور زیادہ تر کر یڈٹ کارپوریٹ سیکٹر کو دیا جا تا ہے، زیادہ تر چھوٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کو نئی کا روباری سر گر میوں کے بجا ئے ورکنگ کیپٹل سر مایہ کے لیے مالی اعا نت ملی۔

(جاری ہے)

انجینئردارو خان اچکزئی نے مزید کہاکہ چھو ٹے اور در میانے در جے کی صنعتو ں کو حاصل ہو نے والی مالی اعانت میں پچھلے چھ مہینوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جو کہ جو ن 2019میں 465بلین روپے ہے جبکہ پچھلے سال دسمبر 2018میں مالی اعانت 514بلین تھی با وجو د اس کے کہ اس سیکٹر کا ملک کی معاشی نمو میں 40فیصد اور برآمدات میں 25فیصد اضا فہ اور 80 فیصد غیر زر عی لیبر فورس کو ملا زمت مہیا کر تا ہے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے دوسرے ممالک کی مثالو ں کا حوالہ دیتے ہو ئے مز ید کہاکہ ایس ایم ایز چین، تا ئیوان، سنگا پور، ہانگ کانگ اور کو ریا میں غلبہ حاصل کیا ہو اہے اور ان کی تر قی میں 80فیصد اس سیکٹر کا ہاتھ ہے ۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ ان ممالک کے ایس ایم ایز سیکٹر کی تر قی کی بنیا د پر صنعتی تر قی یا فتہ ممالک یا نئی صنعتی ممالک کا درجہ حاصل کیاہے۔

پاکستان کو ان ممالک کے تجر بات سے سیکھنا چا ہیے اور ایسی پا لیسیا ں مر تب کر نی چا ہیے جس سے ایس ایم ایز سیکٹر کو فر وغ ملے۔ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے اس با ت کی وضا حت کر تے ہو ئے کہاکہ پاکستان میں عام طور پر بینک خطرات (ہا ئی رسک) کم منافع اور ٹرانزیکشن کاسٹ کی وجہ سے ایس ایم ایز سیکٹر کو قر ض دینے سے ہچکچاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ کمر شل بینکو ں میں ایس ایم ایز سیکٹر کو مالی اعا نت فرا ہم کر نے کے لیے مو ثر کر یڈ ٹ ما ڈلز کی کمی ہے اور ما لی اعا نت کی دیگر سہو لیا ت کے بغیر ایس ایم ایز سیکٹر کے لیے جد ید تر قی کر نا مشکل ہے ۔

ایس ایم ایز سیکٹر کی صلا حیت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان اچکزئی نے اس سیکٹر کے لیے ما لی بڑھا نے کی تجو یز پیش کی اور حکومت سے اس شعبے کی تر قی کے لیے اہم اقدامات لینے پر زور دیا۔ انہو ں نے لا گت کی مسابقت ، معیا رکی،ما رکیٹنگ نیٹ ورکنگ ، مصنوعات کی تنو ع ، کاروبارکی شروعات، کار وباری منصبوبہ بند ی ، قا نو نی امور، ما لیاتی نظام ، وقت کا صحیح استعمال جیسے مسائل پر ٹر ینگ کی اپیل بھی کی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا