خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا

ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 روپے ہو گئی

جمعہ 8 نومبر 2019 19:49

خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2019ء) خشک میوہ چلغوزہ انتہائی بلندی کو چھوتا ہوا 8 ہزار روپے کلو کی ہوش ربا سطح پر پہنچ گیا، ایک کلو چلغوزے میں موجود دانوں کے حساب سے ایک چلغوزے کی قیمت سوا 2 روپے ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سوا دو روپے کا ایک ننھا منا چلغوزہ جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو کے حساب سے چار سے پانچ روپے میں دستیاب ہے، چلغوزے کی قیمت دانوں کے حساب سے پرکھی جائے گی یہ ماضی قریب میں سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اب ملک کی بیشتر آبادی کے لیے چلغوزہ شجر ممنوعہ ہوگیا ہے، چھلکے والا چلغوزہ ریٹیل سطح پر تقریبا 8 ہزار روپے جبکہ چھلا ہوا چلغوزہ 14 ہزار روپے کلو میں دستیابی پر حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے ہو رہے ہیں اور کیوں نہ ہوں کہ شاید قدرتی طور پر پیدا ہونے والے اجناس میں سب سے مہنگا چلغوزہ ہی ہے۔کبھی یہ چلغوزہ ریڑھی والے سے مل جاتا تھا لیکن اب دکان دار بھی اسے ڈبوں میں رکھنے کے بجائے چھوٹے پیکٹس میں رکھ رہے ہیں۔مہنگائی ہر سو ہے اور ہمیشہ رہی ہے لیکن شاید اب تباہ کن مہنگائی کا دور آگیا ہے، مہنگائی کے سبب میاں چلغوزے کی قیمت ایک دانے کے حساب سے سوچی جائے گی، شاید بزرگوں کے ذہن میں یہ خیال بھی نہ آیا ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا