رواںمالی سال میں دودھ، کریم اور نوزائدہ بچوں کی خوراک کیلئے استعمال ہونے والے دودھ کی درآمدات میںسب سے زیادہ کمی

اتوار 8 دسمبر 2019 09:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) جاری مالی سال میں فوڈ گروپ میں سب سے زیادہ کمی دودھ، کریم اور نوزائیدہ بچوں کی خوراک کیلئے استعمال ہونے والے دودھ کی درآمدات میں ہوئی اور درآمدات کا حجم میں33.41 فیصد یعنی 2 کروڑ 40 لاکھ 29 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران درآمدات کا حجم 4 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 7 کروڑ 19 لاکھ 23 ہزار ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں۔

اسی طرح فوڈ گروپ میں دوسرے نمبر پر چائے کی درآمدات میں 28.16 فیصد کمی ہوئی اور درآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 2018ء کی درآمدات 19 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں جولائی تا اکتوبر 2019ء میں 14 کروڑ 25 لاکھ 71 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔

(جاری ہے)

اس طرح مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران صرف چائے کی درآمدات کی مد میں 5 کروڑ 58 لاکھ 97 ہزار ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہی. پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے دوران چینی اور دالوں کی درآمدات میں بھی 26.55 اور 23.33 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2018ء کے دوران چینی کی درآمدات 11 لاکھ 94 ہزار ڈالر رہی تھیں جو جاری مالی سال میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران 8 لاکھ 77 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جس سے 3 لاکھ 17 ہزار ڈالر کے زرمبادلہ کی بچت ہوئی اور اسی طرح دالوں کی درآمدات میں بھی 4 کروڑ 71 لاکھ 83 ہزار ڈالر کے زر مبادلہ کی بچت ہوئی اور درآمدات کا حجم جولائی تا اکتوبر 2018ء کی درآمدات 20 کروڑ 22 لاکھ 44 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں جولائی تا اکتوبر 2019ء کے دوران 15 کروڑ 50 لاکھ 61 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔

اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ اندرون ملک پیدا ہونے والی اجناس اور مصنوعات کی غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی سے نہ صرف تجارتی خسارہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے قومی معیشت کی ترقی کے مطلوبہ اہداف کے حصول کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار