چیف سیکرٹری پنجاب سے نعیم میر کی سربراہی میں آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

پرائس کنٹرول میکانزم کے سلسلے میں تاجروںکی شکایات کو ختم کیا جائیگا،تاجروں کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز ملکر کام کرینگے ڈی سی کی سطح پر شکایات کا ازالہ نہ ہونیکی صورت میں ڈویژنل کمشنرز بطور اپیلٹ اتھارٹی کام کریں گے‘ اعظم سلیمان خان

جمعہ 17 جنوری 2020 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) چیف سیکرٹری پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان سے آل پاکستان انجمن تاجران کے چار رکنی وفد نے نعیم میر کی سربراہی میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا،ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پرائس کنٹرول میکانزم کے سلسلے میں تاجر کمیونٹی میں پائی جانے والی بے چینی اور شکایات کو ختم کیا جائے گا،آئندہ قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں تاجروں کے نمائندے اور ڈپٹی کمشنرز ملکر کام کریں گے اور ہر دو ہفتے بعد مشترکہ اجلاس منعقد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں کے تعین کے بعد دونوں کی باہمی مشاورت سے پرائس لسٹ کو میڈیا پر جاری کیا جائے گا ۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ڈی سی کی سطح پر تاجروں کی شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں ڈویژنل کمشنرز بطور اپیلٹ اتھارٹی کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تاجروں کا پرائس کنٹرول کمیٹیوں اور پرائس ڈیٹرمینیشن کمیٹیوں کو الگ کرنے کا مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام حکومتی اداروں بالخصوص پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ریونیو اتھارٹی سے متعلق تاجروں کی شکایات کمشنرز کو پیش کی جا سکیں گی۔نعیم میر نے چیف سیکرٹری پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کا یقین دلایا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ