راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کاہول سیل مارکیٹس رنگ روڈ کے اطراف منتقل کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 16:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریزنے ہول سیل مارکیٹس کی شہر سے باہر منتقلی اور مزید پارکنگ پلازہ کی تعمیر کا مطالبہ کردیا۔یہ مطالبہ راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اور انجمن تاجران کے وفد نے چیئرمین آر ڈی اے سے ایک ملاقات میں کیا ۔ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ وفد میںساجد حسن بٹ صدر چیمبر، شیخ انیس ادریس نائب صدر چیمبر، شاہد غفور پراچہ، کرنل (ر)افتخار اور دیگر ممبران شامل تھے ۔

وفد نے چیئرمین آرڈی اے طارق محمود مرتضی کوبتایاکہ فوارہ چوک راجہ بازار اور دیگر جگہوں کے مسائل کو حل کیا جائے، شہر کے اندر تھوک کی مارکیٹیں ہیں جہاں پرشہر میں رش ہونے کی وجہ سے کاروبار متاثرہوا ہے ، گاڑیوں کا شہر میں آنا بہت مشکل ہو گیا ہے لہذا ان مارکیٹوں کو رنگ روڈ راولپنڈی پرمنتقل کرنے کے لئے جگہ مختص کی جائے ۔

(جاری ہے)

وفد نے تجاویز پیش کیں کہ آرڈی اے کی طرف سے بنایا گیا پارکنگ پلازہ پہلے ہی راجہ بازار موجودہے لیکن لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے ۔

ان تجاویز پرچیئرمین آرڈی اے نے غور کی یقین دھانی کرائی اور کہاکہ چیف آرکیٹیکٹ آرڈی اے شجاع علی اور دیگر افسران تا جر نمائندو ں کے ہمراہ جلدراجہ بازار اور رنگ روڈ راوالپنڈی کا دورہ کریں گے تاکہ مشترکہ طورپر تجاویز تیا رکی جاسکیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب