اتفاق میں بڑی برکت ہے‘ اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا تاجروں کا شیوہ ہے، صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

منگل 18 فروری 2020 23:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2020ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کے صدر رانا محمد سکندراعظم خاں‘ سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی اسلم بھلی نے انجمن تاجران ملت مارکیٹ عید گاہ اینڈجیل روڈ کے مرکزی دفتر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتفاق میں بڑی برکت ہے‘ اجتماعی مفاد کو ذاتی مفاد پر ترجیح دینا تاجروں کا شیوہ ہے‘تاجروں میں اتفاق اور اتحاد کی جتنی آج ضرورت ہے کبھی نہیں تھی‘ تاجروں کے حقوق کا تحفظ ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے‘انہوں نے کہا کہ اگر تاجر طبقہ یکجان ہو جائیں تو ایف بی آر سمیت کسی سرکاری محکمے کے کسی افسر میں جرات نہیں ہو گی کہ وہ تاجروں کو حراساں کرے‘ تاجر طبقہ وہ لوگ ہیں جو ناصرف اپنے لئے کماتے ہیں بلکہ ملکی معیشت کو چلانے کیلئے ٹیکس کی صورت میں ریونیو دیتے ہیں‘ انہوںنے کہا کہ جب تک ملک کے چھوٹے تاجر محفوظ نہیں‘ اس وقت تک ملکی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی‘ اس سے قبل خطبہ استقبالیہ میں انجمن تاجران ملت مارکیٹ عید گاہ اینڈجیل روڈ کے صدر حاجی عطاء محمد نے کہا کہ ملت مارکیٹ عیدگاہ اینڈ جیل رود کے تاجروں کے بے پناہ مسائل ہیں‘ ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمارے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں گے اور ہمارے مسائل کو حل کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اور سپریم انجمن تاجران ان کے مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دے گی‘ہم سپریم انجمن تاجران کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے ان کا ہرقدم پر ساتھ دیں گے اور جب بھی ہمیں کال کریں گے ہم ان کی ہر کال پر لبیک کہتے ہوئے ان کا ساتھ دیں گے۔‘ دیگر مہمانوں میں رانا ایوب اسلم منج‘ مرزا شفیق احمد‘ رانا اکرام اللہ خاں‘ چوہدری حبیب الرحمن‘ حاجی عابد‘ رانا شعیب ٹھاکر‘ صغیر اعوان‘ شیخ فاضل‘ آفتاب بٹ تھے‘ تقریب میں انجمن تاجران ملت مارکیٹ عید گاہ اینڈجیل روڈ کے جنرل سیکرٹری ملک محبوب‘ سرپرست حاجی ریاض‘ سینئر نائب صدر حافظ طارق محمود‘ چیئرمین چوہدری عاصم علوی‘ جوائنٹ سیکرٹری حاجی لیاقت علی‘ سیکرٹری نشرواشاعت حافظ اعجاز نے بھی شرکت کی‘

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان