ایم سی آئی ٹیکسوں میں ہزاروں گنا مجوزہ اضافہ فوری واپس لے،صدر اسلام آباد چیمبر محمد احمد وحید

مسائل حل نہ ہوئے تو سی ڈی اے کے خلاف نیا لا ئحہ عمل طے کیا جائے گا، کنوینرچیمبر سی ڈی اے کمیٹی اعجاز عباسی

جمعرات 20 فروری 2020 00:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سی ڈی اے کمیٹی کا ایک اجلاس کنوینر محمد اعجاز عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ چیمبر کے صدر محمد احمد وحید، سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان سمیت زبیر احمد ملک، خالد اقبال ملک، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، ظفر بختاوری، زاہد مقبول، احمد حسن مغل، چوہدری وحید الدین، ناصر قریشی، محمد اسلم کھوکھر، خالد چوہدری،طاہر ایوب، مرزا محمد علی اور احمد خان نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا کیونکہ دونوں ادارے تاجروصنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں بے حسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس وجہ سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد احمد وحید نے کہا کہ ایم سی آئی نے قانونی طریقہ کار اپنائے بغیر ٹیکسوں میں ہزاروں گنا اضافہ تجویز کر دیا ہے جو بلا جواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ٹیکس میں اضافہ کرنے سے پہلے اخبار میں اشتہار دیا جاتا ہے اور عوامی سماعت کی جاتی ہے لیکن ایم سی آئی نے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر ٹیکسوں میں 20ہزار سے لے کر 3لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے جو فوری واپس لیا جائے کیونکہ تاجر برادری اس بے جا اضافے کی بالکل متحمل نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کیلئے لائسنس جاری کیا جاتا ہے لیکن ایم سی آئی نے تمام کاروباروں کیلئے لائسنس کا اجراء کر دیا ہے جو بلا جواز ہے لہذا اس کو بھی فوری واپس لیا جائے۔

انہوںنے کہا کہ کہوٹہ انڈسٹریل ٹرائینگل برآمدات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے لیکن سی ڈی اے نے اس کو بالکل نظرانداز کیا ہوا ہے لہذا انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ کہوٹہ انڈسٹریل ٹرائینگل کی ترقی کیلئے سی ڈی اے فوری اقدامات اٹھائے۔چیمبر کی سی ڈی اے کمیٹی کے کنوینر محمد اعجاز عباسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے نے گذشتہ کئی سالوں سے مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے جس سے مارکیٹوں کی حالت کافی خراب ہو گئی ہے۔

انہوںنے کہا کہ مارکیٹوں میں فٹ پاتھ اور سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پارکنگ کی سہولت دستیاب نہیں ہے، سٹیریٹ لائٹس پوری طرح کام نہیں کر رہی ہیں جبکہ سیوریج نظام اور صفائی کے انتظامات بھی تسلی بخش نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے بار بار مطالبے کے باوجود سی ڈی اے اور ایم سی آئی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دے رہے۔ انہوںنے کہا کہ اگر ان اداروں کی بے حسی کی یہی روش جاری رہی تو تمام مارکیٹ تنظیموں اور انڈسٹریل ایسوسی ایشن کی مشاورت سے تاجر وصنعتکار برادری کے حقوق کے تحفط کیلئے سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف آئندہ کا ایک متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا اور پھر نتائج کی تمام تر ذمہ داری ان اداروں پر ہو گی۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی، نائب صدر سیف الرحمٰن خان اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سی ڈی اے و ایم سی آئی سے پرزور مطالبہ کیا کہ مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جلد اقدمات اٹھائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی لڑائی میں شہری اپنے حقوق سے محروم ہو رہے ہیں ۔

ٹیکسوں میں اضافہ کا مدعا سی ڈی اے میئر پر ڈالتی ہے لیکن ٹریڈ لائسنس فیس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن سی ڈی اے کے ممبر انجینئرنگ پر ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اداروں کی باہمی لڑائی کی وجہ سے شہر بھر میں ترقیاتی کام رک گئے ہیں۔ گذشتہ ایک سال سے چیئرمین سی ڈی اے عارضی طور پر تعینات ہے جس وجہ سے تاجروں کے مسائل حل نہیں ہو رہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر سی ڈی اے کا کل وقتی سربراہ مقرر کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کئی نئے کاروباروں پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں جو کہ قانونی طور پر غلط ہے۔ کچھ عناصر تاجروں کو مشتعل کر کے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن تاجر برادری ایسی کسی سازش کو ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کے مسائل فوری طور پر حل نہ کئے گئے تو سخت احتجاج کی راہ اپنائی جائے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب