پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں برآمدات کا تناسب 10فیصد سے بھی کم ہے،پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

ہفتہ 22 فروری 2020 14:06

پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار میں برآمدات کا تناسب 10فیصد سے بھی کم ہے،پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں برآمدات کا تناسب 10فیصد سے بھی کم ہے جو عالمی معیار سے مطابقت نہیں رکھتا، برآمدات کے فروغ کیلئے اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے موثر اورطویل المدت پالیسیاں تشکیل دینا ناگزیر ہے جس میںوفود کی سطح پر تبادلے، سنگل کنٹری نمائشوںکا انعقاد اور سفارتخانوں کیلئے اہداف شامل ہیں ۔

ایسوسی ایشن کا اجلاس ہفتہ کو منعقد ہوا جس میں چیئر پرسن کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرویزحنیف، وائس چیئرمین شیخ عامر خالد سعید، سینئر مرکزی رہنما عبد الطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعیدخان، محمداکبر ملک، اعجاز الرحمان، میجر(ر) اخترنذیر سمیت انڈسٹری سے وابستہ دیگر نمائندے شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے فی الفور برآمدی شعبے کے اسٹیک ہولڈرز اور حکومتی نمائندوں پر مشتمل اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے جوبرآمدات میں دنیا کے کامیاب ممالک کو سٹڈی کرکے سفارشات مرتب کرے ان پر من و عن عملدرآمدکیا جائے ۔

محمد اسلم طاہر نے کہاکہ عالمی نمائشوںمیں پاکستانی برآمدکنندگان اور سٹالز کی تعدادکم ہوتی جا رہی ہے جس سے روایتی حریف اور خطے کے دیگر ممالک بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں ۔ برآمدات میں اضافہ کئے بغیر ہم معیشت کو ترقی نہیں دے سکتے اس لئے ایمرجنسی کی طرز پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کے واضح اعلانات کے باوجود آج بھی برآمدی شعبے کے کئی دیرینہ مسائل حل طلب ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ اعلانات سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات اٹھائے جائیں، وزیراعظم عمران خان برآمدات سے متعلق فیصلوںپر عملدرآمد کیلئے خود مانیٹرنگ کریں اور ہر ماہ جائزہ اجلاس بلایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالینوں کی برآمدات میں پاکستان کو عروج حاصل تھا لیکن آج یہ صنعت تنزلی کا شکار ہے، اسے دوبارہ عروج دینے کے لئے حکومتی سرپرستی اور معاونت کی اشد ضرورت ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

یوم مئی کی عام تعطیل کے باعث 4 دنوں تک محدود رہنے والے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ..

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

سیمنٹ انڈسٹری کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی فروخت میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تمام تاجروں کا نگران ادارہ ہے، احسن ظفر بختاوری

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

چینی ٹیکسٹائل وفد کا اپٹما آفس کا دورہ، مشترکہ منصوبوں کے امکانات تلاش کرنے کے عزم کا اظہار

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

میری ٹائم ریگولیٹری باڈی وقت کی اہم ضرورت ہے،عاطف اکرام شیخ

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین

ایل این جی کا جھوٹا سکینڈل بنانے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے۔ میاں زاہد حسین