پاکستان کو رواں مالی سال 2019-20 کی پہلی ششماہی کے دوران مختلف ممالک میں سفری خدمات کی فراہمی کے ذریعے 26 کروڑ42لاکھ54ہزار ڈالر کی آمدن

ہفتہ 22 فروری 2020 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) پاکستان کو رواں مالی سال 2019-20 کی پہلی ششماہی کے دوران مختلف ممالک میں سفری خدمات کی فراہمی کے ذریعے 26 کروڑ42لاکھ54ہزار ڈالر کی آمدن حاصل کی ہے۔ پاکستان شماریات بیورو کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 کے اس عرصہ کے دوران یہ آمدن 20 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار ڈالر تھی جس میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 29.49 فیصد بڑھوتی دیکھی گئی ہے۔

زیر جائزہ مدت کے دوران ذاتی سفری خدمات 29.91 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے جو گزشتہ سال2018-19کے دوران 20کروڑ12 لاکھ 20 ہزار ڈالر تھی اور رواں مالی سال جولائی۔دسمبر 2019-20 کے دوران یہ آمدن بڑھ کر 26 کروڑ 14 لاکھ 4 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ ان ذاتی خدمات میں تعلیمی برآمدات سے متعلقہ اخراجات اور ذاتی اخراجات میں بالترتیب 32.19 اور70.10 فیصد کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں دیگر ذاتی خدمات میں 34.33 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میںسے مذہبی اور دیگر سفری خدمات کی مد میں بالترتیب 171.20 فیصداور34.19 فیصد اضافہ رہا ۔ دوسری جانب مالی سال 2019-20 کی پہلی ششماہی کے دوران بزنس سروسز کی سفری برآمدات کا حجم 28 لاکھ 50 ہزار ڈالر رہا۔ یہ بات یہاں قابل ذکر ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران گزشتہ مالی سال کے اس عرصہ کے مقابلے میں ملکی تجارتی خدمات کا خسارہ 17.46 فیصد کم ہوا ہے۔ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران خدمات کی برآمدات 6.11 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 4.67 فیصد کی کمی آئی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

چین ، پاکستان نیشنل پویلین میں پاکستانی بیف کی نمائش

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر  سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنز کی صدر لاہور چیمبر سے ملاقات، امن و امان سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے  کیلئے مشترکہ ..

سرحد چیمبر اور امریکہ کے مابین خیبر پختو نخوا میں سر ما یہ کار ی و روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے مشترکہ ..

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی  کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ٹیکس کا حصول کسی بھی ملک کی معاشی ترقی کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،چیف کمشنر آر ٹی او سیالکوٹ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے  کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کمی ریکارڈ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں