مارکیٹوں اور انڈسٹریل ایریا میں چار سالوں سے ترقیاتی کام نہیں ہوئے، محمد احمد وحید

ایم سی آئی صنعتی و تجارتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں پر خصوصی توجہ دے ، طاہر عباسی

منگل 14 جولائی 2020 21:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2020ء) اسلام آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمحمد احمد وحید نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں اورانڈسٹریل ایریاز میں گزشتہ چار سال سے کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے اور نہ ہی کسی قسم کی مرمت کی گئی ہے جس وجہ سے مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کی حالت کافی ابتر ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاجروصنعتکار برادری پراپرٹی ٹیکس ، واٹر چارجز اور کنزروینسی چارجز سمیت ایم سی آئی کو مختلف قسم کے ٹیکس اور چارجز ادا کرتی ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ان فنڈز کو مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کی بہتر ترقی کیلئے استعمال کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں کی سڑکوں، فٹ پاتھ، سٹریٹ لائٹس اور پانی و سیوریج کے نظام کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ تمام مارکیٹوں میں فلٹریشن پلانٹس اور پبلک ٹائلٹ کی بھی ضرورت ہے لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایم سی آئی ان کاموں پرفوری توجہ دے۔

(جاری ہے)

محمد احمد وحید نے مذید کہا کہ مئیر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کاروباری علاقوں میں سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں انہوں نے ایف ٹن مرکز میں ایک پبلک ٹائلٹ کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں اور صنعتی علاقوں میں انفراسٹریکچر کو بہتر کرنے کی اشد ضرورت ہے تا کہ ان کو عالمی معیار کے مطابق ترقی دی جائے جس سے صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر طاہر عباسی اور نائب صدر سیف الرحمٰن خان نے کہا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کاروباری طبقے کو بہت نقصان پہنچا ہے لہذا ان حالات میں ایم سی آئی کو چاہیے کہ وہ صنعتکاروں وتاجروں کیلئے پراپرٹی ٹیکس اور دیگر چارجز میں کمی کرنے پر غور کرے تا کہ ان کی مشکلات کم ہوں۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ ایم سی آئی اسلام آباد کی تمام مارکیٹوں سے تجاوزات کو فوری ختم کرے کیونکہ تجاوزات کی وجہ سے نہ صرف مارکیٹوں کی خوبصورتی متاثر ہوتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب