بلڈرز اور ڈویلیپرز کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو دیے گئے پیکج سے فائدہ اٹھانے کا رحجان معیشت کے استحکام کی ضامن ہے ،

تعمیراتی صنعت کے اب تک 40 پراجیکٹس ایف بی آرکے نظام میں رجسٹرڈ اور 4812 پراجیکٹس نے آئرس میں رجسٹرز ہونے کے لئے ڈرافٹس تیار کر لیے ہیں، فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو

جمعرات 13 اگست 2020 15:16

بلڈرز اور ڈویلیپرز کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو دیے گئے پیکج سے فائدہ اٹھانے کا رحجان معیشت کے استحکام کی ضامن ہے ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) فیڈر ل بورڈ آف ریو نیو (ایف بی آر ) نے کہاہے کہ بلڈرز اور ڈویلیپرز کی جانب سے تعمیراتی صنعت کو دیے گئے پیکج سے فائدہ اٹھانے کا رحجان معیشت کے استحکام کی ضامن ہے ،تعمیراتی صنعت کو دی گئی ٹیکس مراعات و سہولیات کے ضمن میں اب تک 40 پراجیکٹس ایف بی آرکے نظام میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں ، 4812 پراجیکٹس نے آئرس میں رجسٹرز ہونے کے لئے ڈرافٹس تیار کر لیے ہیں، ایک خریدار نے اپنی ڈیکلیریشن ایف بی آر میں جمع کرا دی ہے جبکہ 297 خریداروں نے آئرس سسٹم میں اپنی ڈیکلیریشنز تیار کر لی ہیں۔

ایف بی آر کے ترجمان نے جمعرات کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ مراعاتی پیکج پر کاروباری طبقہ کی طرف سیبہت اچھا رحجان دیکھنے میں آیا ہے جو کاروباری طبقہ کی طرف سے وزیراعظم کے تعمیراتی صنعت اور ہاوسنگ سیکٹر کے وژن پر اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا تعمیراتی اور ہاوسنگ سیکٹر کے لئے مراعاتی پیکج ملکی معیشت کے استحکام میں سنگ میل ثابت ہو گا۔

ترجمان نے کہاکہ وفاقی حکومت نے فکسڈ ٹیکس نظام سے مستفید ہونے کے خواہش مند بلڈرز اور ڈویلپرز کے لیے کئی اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت کی ٹیکس میں چھوٹ کی سکیم بلڈرز ، ڈویلپرز اور لوگوں کے لئے بہت پرکشش پیکج ہے۔ شرائط کو پورا کرنے کے بعد ایف بی آر سکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز، ڈویلپرز اور پلاٹس اور ہاوسنگ یونٹس کے خریداوروں سے آمدنی کے ذرائع نہیں پوچھے گا۔

سکیم کواپنانے والے بلڈرز اور ڈویلپرز انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 ء کے تحت فکسڈ ٹیکس کے نفاذ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ایف بی آر نے اس سلسلے میں مئی میں آن لائن پراجیکٹ رجسٹریشن نظام متعارف کرایا تاکہ ٹیکس گزاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جا سکیں۔ مراعاتی پیکج سے متعلق ایک ویب پیج بھی بنایا گیا ہے اور بلڈرز اور ڈویلیپرز کی رہنمائی کے لیے ویڈیو ٹیو ٹوریل بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایف بی آر ہیڈکوارٹر کے پالیسی ونگ سے بلڈرز اور ڈویلیپرز کی براہ راست رسائی کو ممکن بنانے کے لئے ای میل ایڈریس بھی فراہم کیا گیا ہے، پیکج سے متعلقہ ہر قسم کے سوالات کا جامع انداز میں جواب بھی اپلوڈ کیا گیا ہے۔ بلڈرز،ڈویلیپرزاور ٹیکس گزاروں میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کی سہولت کے لئے اشتہاری مہم بھی چلائی گئی۔ترجمان نے کہاکہ سہولیات کو مزید بڑھاتے ہوئے ایف بی آر نے جولائی 2020 میں آن لائن کانفرس کا انعقاد بھی کیا جس میں 500 شرکاء شامل تھے۔

ایف بی آر کی طرف سے چیئرمین ایف بی آر جبکہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کی طرف سے ڈپٹی چیئرمین نے کانفرنس شرکت کی۔ اس آن لائن سیشن میں ایف بی آر کے نمائندگان نے پیکج کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور رجسٹریشن کے مرحلے کو آسانی سے مکمل کرنے پر رہنمائی فراہم کی ۔ آخر میں تفصیلی سوالات و جوابات کا سیشن بھی رکھا گیا تا کہ پیکج سے متعلق ہر قسم کے ابہام کو دور کیا جا سکے۔

Browse Latest Business News in Urdu

کوکا کولا نے گورنر  پنجاب سے  تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

کوکا کولا نے گورنر پنجاب سے تعریفی سرٹیفکیٹ وصول کر لیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

خیبرپختونخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے، ..

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

سیالکوٹ اربوں روپے کا قیمتی زر مبادلہ کما کر ملک کی خدمت کر رہا ہے، ڈپٹی کمشنر کا تاجر برادری سے خطاب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

لاہور چیمبر و پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

صنعت کی ضروریات کے مطابق کورسز ، نصاب تشکیل دیا جائے‘صدر لاہور چیمبر کاشف انور

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے  کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200  ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ریکارڈ، فی تولہ قیمت 2لاکھ 39ہزار 200 ہوگئی

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

نو مئی کے واقعات قابل مذمت ہیں، عاطف اکرام شیخ

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام  نا گز ..

صوبے خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قیام نا گز ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

ذہنی صحت کے مسائل کو سنجیدگی سے لینا اور مریضوں کو ضروری علاج فراہم کرنا قوم اور انسانیت کی خدمت ہے، ..

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی

برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی