قیمی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا اجلاس،

شعبے میں متعلقہ فریقین کی فعال شرکت اور برآمدات میں اضافے کے طریقوں پر غور

جمعہ 18 ستمبر 2020 15:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2020ء) قیمی پتھروں سے متعلق وزیراعظم کی ٹاسک فورس کا اجلاس چیئرمین گل اصغر خان کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا۔ اجلاس میںاس شعبے میں تمام متعلقہ فریقین کی فعال شرکت اور برآمدات میں اضافے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کیا گیا۔ ٹاسک فورس کے چیئرمین نے اجلاس میں ملک میں قیمتی پتھروں کے شعبے میں پائی جانے والی استعداد، اس صنعت کو درپیش مسائل اور سرمایہ کار دوست ماحول کے فروغ کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے شرکا کو آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ قیمتی پتھروں کی برآمدات میں اضافہ کیاجائے۔ ٹاسک فورس کو قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لئے سہولت فراہم کرنے اور رابطے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹاسک فورس میں فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانی و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ عاطف اقبال، ٹاسک فورس کے شریک چیئرمین/ سی ای او اکواجیمز ذیشان خان، ڈائریکٹر جنرل منرلز پٹرولیم ڈویژن، معدنیات کے صوبائی سیکرٹری، تجارت و صنعت و پیداوار کی وزارتوں، سٹیٹ بینک، ایف بی آر، سرمایہ کاری بورڈ، کاروباری برادری اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین شامل ہیں۔

اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ سرمایہ کاروں کے لئے اس شعبے میں ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے اور اسلام آباد میں ایک ماڈل جم سٹون و جیولری سٹی قائم کیا جانا چاہیے۔ اجلاس کے شرکا نے دیہی علاقوں میں اس شعبے کے ذریعے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس میں مختلف ورکنگ گروپس بھی قائم کئے گئے۔ کاروباری شعبے سے تعلق رکھنے والے اجلاس کے شرکا نے تام متعلقہ فریقین کو ایک فورم پر اکٹھا کرنے کے حوالے سے حکومت کے اقدام کو سراہا۔ ٹاسک فورس 60 دن میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Browse Latest Business News in Urdu

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی