پراپرٹی کانفرنس: زمین ڈاٹ کام کی کراچی کے رئیلٹرز سے شراکت داری

منگل 21 جنوری 2014 13:56

پراپرٹی کانفرنس: زمین ڈاٹ کام کی کراچی کے رئیلٹرز سے شراکت داری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2014ء) زمین ڈاٹ کام جو کہ پاکستان کا مشہور و معروف پراپرٹی پورٹل ہے نے 17 جنوری 2014 کو کراچی میں "ٹیکنالوجی اور رئیل اسٹیٹ" کے نام سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا انعقاد ڈیفینس اینڈ کلفٹن ایسوسی ایشن آف رئیل اسٹیٹ ایجنٹس (ڈ یفکلاریا) کے تعاون سے کیا گیا جو کہ پاکستان کی سب سے بڑی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن ہے۔

کانفرنس میں 150 سے زائد مشہور اسٹیٹ ایجنسیوں کے 250 سے زائد نمائندگان کے ساتھ ساتھ بہت سے نمایاں پراپرٹی ڈویلپروں نے بھی شرکت کی۔اس تقریب نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو آن لائن مارکیٹ میں موجودہ رجحانات کے مطابق چلنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے اپنے کاروبار کو اگلی سطح پر لے جانے کا منفرد موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

ذیشان اور عمران علی خان، جو کہ زمین ڈاٹ کام کے بانی ہیں، نے بھی حاضرین کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر مدوجذر اور عالمی رجحانات میں تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔

اس تقریب کے موقع پر زمین ڈاٹ کام اور ڈ یفکلاریا نے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لئے ایک ایم او یو (MOU) پر بھی دستخط کئے۔ زمین ڈاٹ کام کے ذیشان علی خان کی اگست 2013 میں ڈفکلاریا کی بزنس کمیٹی سے ملاقات ہوئی تھی جہاں دونوں فریقین نے ڈ یفکلاریا اسٹیٹ ایجنسیوں کے آپریشنز کو ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان بنانے کے نقطہ نظر سے کاروباری شراکت داری قائم کی تھی۔

یہ کانفرنس اس شراکت داری کے لئے اگلا بڑا قدم تھا۔کراچی، جو کہ بلاشبہ پاکستان کا تجارتی اور اقتصادی مرکز ہےاور ملک کی مظبوط پراپرٹی مارکیٹس میں سے بھی ایک ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے گذشتہ چند سالوں میں بہت تیزی سے ترقی کی اور اس حقیقت کے پیشِ نظر 2013 کے اواخر میں کراچی میں بھی ایک دفتر کھولا گیا۔ کراچی میں دفتر کھولنے کے ضمن میں کانفرنس کا انعقاد مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کرنے کا بہت اچھا طریقہ تھا۔ "ہم مقامی اسٹیٹ ایجنسیوں کی کامیابی کے لئے گزرگاہ کا کردار ادا کرتے رہیں گے۔" زمین ڈاٹ کام کے ذیشان علی خان نے کہا۔ بہت سارے نمایاں ڈویلپرز جن میں "عمار پاکستان "بھی شامل ہیں ،اس تقریب میں موجود تھے۔

Browse Latest Business News in Urdu

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ