حکمران ٹولہ ان قومی اداروں کو فروخت کرنے پر بضد ہے ،اسد عمر ، قومی اداروں کو نجکاری کے بجائے ایماندار ، محب وطن اور میرٹ کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی کر کے اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے ،رکن قومی اسمبلی

پیر 10 فروری 2014 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف اسٹیل لیبر یونین کے زیر اہتمام پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے خلاف گزشتہ روز گلشن حدید کاشانہ لان میں ایک سیمینار منعقد کیا گیا جس میں تحریک انصاف کے مرکزی سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر ، رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان ، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان محسود، صوبائی رہنما راجہ اظہر خان ، انصاف اسٹیل لیبر یونین کے چیف آرگنائزر ہارون خٹک ، ڈپٹی چیف آرگنائزر رحمت کنڈی ، وحید سومرو، امبرین سیٹھی ، خرم بلوچ اور دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔

رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل مل اور ان جیسے دیگر قومی اداروں کو نجکاری کے بجائے ایماندار ، محب وطن اور میرٹ کی بنیاد پر افسران کی تعیناتی کر کے ان اداروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا جاسکتا ہے لیکن حکمران ٹولہ ان قومی اداروں کو فروخت کرنے پر بضد ہے اور حکومتی ٹولہ اپنے چہیتوں کو نوازنے کے لیے قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کے لیے پرتول رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ایک طرف حکمران شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں تو دوسری طرف مزدوروں کے منہ سے آخری نوالہ بھی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے ، اسٹیل مل مزدوروں کی ابھی بھی 2سے زائد مہینوں کی تنخواہوں کے بقایات جات باقی ہیں ، وفاقی حکومت فی الفور مزدروں کی تنخواہیں ریلز انہیں مزید ذہنی اذیت سے نجات دی جائے ۔ اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے ہوگی جس کے ممبر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک بھی ہیں اور وہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پاکستان اسٹیل مل کی نجکاری کے خلاف بھر پور آواز بلند کرینگے ۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی خرم شیر زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان اسٹیل مل کو نجکاری کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے انشاء اللہ ہم سندھ اسمبلی کے فلور پر اس مسئلے کے خلاف بھر پور آواز بلند کرینگے اور اپنی ہر ممکن کوشش کرینگے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے ۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری عالمگیر خان محسود نے انصاف اسٹیل لیبر یونین اور اسٹیل مل ملازمین کو یقین دلایا کہ ہمارے نو منتخب نمائندے اس سنگین مسئلے پر اسمبلی میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اور تحریک انصاف اس مشکل گھڑی میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

اس موقع پر وائس آف پاک اسٹیل آفیسر ایسوسی ایشن کے رہنما مرزا مقصود نے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر کو پاکستان اسٹیل مل کی قیام سے لیکر اب تک کی تمام صورتحال سے آگاہ کیا اور انہیں مکمل طور پر بریف کیا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ،   ریکارڈ

پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ، ریکارڈ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

ملک میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر1.10 فیصدکی کمی، سالانہ بنیادوں پر26.94 فیصد اضافہ

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا

فیصل آبا د اور ازبکستان کی سرحد پر واقع قازقستان کے شہر شیمکنت کو جڑواں شہر قرار دیدیا گیا