مہنگائی عوام کے ساتھ ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن چکی ہے،میاں زاہد حسین

طفل تسلیوں کے بجائے منافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،صدر کراچی انڈسٹریل الائنس

بدھ 21 اکتوبر 2020 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی عوام کے ساتھ ملکی معیشت کے لئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کی بڑی تعداد کی تنخواہوں میں کمی نے صورتحال کوتشویشناک بنا دیا ہے۔

کرونا وائرس کی دوسری لہر کے خطرے کے باوجودبڑی تعداد میں مختلف پارٹیوں کے ورکرز اور سرکاری ملازم نتائج سے بے پروا ہو کر احتجاج کر رہے ہیں جس سے نہ صرف وہ متاثر ہو سکتے ہیں بلکہ وہ اپنے گھروں میں بھی وائرس پھیلا سکتے ہیںجس کے نتائج خطرناک ثابت ہونگے۔ ایسا ہوا تو دوبارہ لاک ڈائون کرنا پڑے گا جس سے معیشت خراب اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ مہنگائی سے پریشان سرکاری ملازمین اور ہیلتھ ورکرز وغیرہ تنخواہوں میں اضافہ اوربہتر حالات کار کے لئے احتجاج کر رہے ہیں جس سے وبا پھیل سکتی ہے جس کے نتیجہ میں صحت کے بحران اورلاک ڈائون جیسے بھیانک نتائج نکل سکتے ہیں۔احتجاج کی ایک وجہ قیمتوں پر قابو پانے میں ناکامی اور بے نتیجہ دلاسے ہیں جبکہ قوت خرید کے خاتمہ پر احتجاج کرنے والے یہ ماننے کو تیار نہیں کہ یہ سب سابقہ حکومت کا کیا دھرا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اب تسلیوں کا وقت گزر چکا ہے اور حکومت کو چائیے کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بیانات کے بجائے عوام کے مسائل میں دلچسپی لیتے ہوئے سخت ایکشن لے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ورنہ عوامی اشتعال بڑھتا جائے گا۔انھوں نے مزید کہا کہ قرض خواہ اقوام کی جانب سے قرضے کی ادائیگی میں مہلت ملنے کی وجہ سے جہاں حکومت کو ریلیف ملا ہے وہیں روپے کے مقابلے میںڈالر مسلسل پسپا ہو رہا ہے اور اس سے اب تک قرضوں اور واجبات میں چار سو ارب روپے سے زیادہ کی کمی آ چکی ہے تاہم اس سے مہنگائی پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔

افراط زر ابھی بھی نو فیصد جبکہ اشیائے خورد و نوش کا افراط زر چودہ فیصد پر برقرار ہے۔صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے اگر حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے تو روپیہ مزید مستحکم ہو کر مہنگائی میںکچھ کمی کا سبب بن سکتا ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے  پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں  مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں   سالانہ ..

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ ..

سویابین اورپام  آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں  کمی ریکارڈ

سویابین اورپام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کمی ریکارڈ

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

مہرکاشف یونس کی سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب تعینات ہونے پر مبارکباد

پاکستان اورترکیہ کے درمیان  تجارت کے حجم میں  اضافہ ،   ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں  8 فیصد، درآمدات ..

پاکستان اورترکیہ کے درمیان تجارت کے حجم میں اضافہ ، ترکیہ کوپاکستانی برآمدات میں 8 فیصد، درآمدات ..

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

آسٹریلیا میں منعقد  ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے  درخواستیں طلب

آسٹریلیا میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

لاہور چیمبر آف کامرس میں پاکستان کی واٹر اکانومی کے موضوع پر سیمینار،کاشف انور ودیگر کا خطاب

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ  کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

اوجی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں توغ کنویں -II سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار

ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار