کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں52ارب 3کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 170.46پوائنٹس اضافے سے 25773.81پوائنٹس پر بند ہوا

پیر 24 فروری 2014 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 فروری ۔2014ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 25700 کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔سرمایہ کاری مالیت میں52ارب 3کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت21.77فیصد زائد جبکہ54.61فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاوٴسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے آئل ،سیمنٹ ،بینکنگ اور ٹیلی کام سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 25896پوانٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم مقامی سرمایہ کار گروپ امن و امان کی ناگفتہ بہ صورت حال اور حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کے باعث تذبذب کا شکار نظر آئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا تاہم تیزی کا تسلسل سارا دن جاری رہا ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 170.46پوائنٹس اضافے سے 25773.81پوائنٹس پر بند ہوا ۔مجموعی طور پر 368کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 201کے کمپنیوں کے بھاوٴ میں اضافہ ،154کمپنیوں کے بھاوٴ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں52ارب 3کروڑ 30لاکھ 61ہزار230روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر62کھرب80ارب 84کروڑ31لاکھ 20ہزار 774روپے ہوگئی ۔

پیر کو کاروباری سرگرمیاں 28کروڑ 34لاکھ 28ہزار 340شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں5کروڑ6لاکھ 77 ہزار360شیئرز زائد ہیں ۔قیمتوں کے اتار چڑھاوٴ کے حساب سے نیسلے پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت196.00روپے اضافے 8997.00روپے،پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 33.60روپے اضافے 705.60روپے پر بند ہوئی ،نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی جس کے حصص کی قیمت 90.00روپے کمی سے 2976.00روپے جبکہ بھنیرو ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 37.00روپے کمی سے 703.00روپے پر بند ہوئی ۔

پیر کو لافریج پاکستان کی سرگرمیاں3کروڑ86لاکھ 31ہزار500 شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 9پیسے کمی سے11.55روپے اوربینک آف پنجاب کے رائٹ حصص کی سرگرمیاں3کروڑ25لاکھ 94ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں جس کے شیئرز کی قیمت 35پیسے کمی سے86پیسے ہوگئی ۔کے ایس ای 30انڈیکس 127.16پوائنٹس اضافے 18754.75پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس 292.85پوائنٹس اضافے سے 42590.28جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 159.93پوائنٹس اضافے 19269.68پوائنٹس پر بند ہوا ۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب