حکومت خواتین کی مدد سے سمال میڈیم انڈسٹری کو کامیاب بنا سکتی ہے‘ رخسانہ ظفر

معاشرے کی اصلاح اور ملکی ترقی میں خواتین کا کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ‘صدروویمن چیمبر آف کامرس چیئر مین پروفیسر ریسرچ فورم حسن علی قادری نے عہدیداروں اور دیگر کو ٹیکسیشن کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی

بدھ 25 نومبر 2020 16:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہور کے زیر اہتمام ایز آف ڈوننگ بزنس کے سلسلہ میں اجلاس کاانعقا د کیا گیا ۔ جس میں پیٹرن ڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم ، صدر رخسانہ ظفر ، سینئر نائب صدر فائزہ نبیل ، نائب صدر زرتاشیہ عمر ، سابق نائب صدر اور ای سی ممبر قیصرہ شیخ اورایگزیکٹو کمیٹی ممبران سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر چیئر مین پروفیسر ریسرچ فورم وممبر آئی کیپ سید حسن علی قادری نے ٹیکسیشن کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی ۔حسن علی قادری نے کہاکہ کا میاب کاروبار اور مسائل و مشکلات سے بچنے کے لیے بزنس کی رجسٹریشن ناگزیر ہے ، ٹیکس نیٹ میں شامل ہو کر جہاں خواتین قومی فریضہ ادا کریں گی وہیںحکومتی ٹیکس ریلیف اور سہولیات سے بھی استفادہ کر سکیںگی ۔

(جاری ہے)

سید حسن علی قادری نے این ٹی این، انکم ٹیکس گوشوارہ اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پرڈاکٹر شہلہ جاوید اکرم نے کہا کہ خواتین کو کاروبار کرنے میں ایز آف ڈوننگ بزنس کے لیے ویمن چیمبر آف کامرس اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ نئی آنے والی خواتین ممبر کو ہر ممکن مدد فراہم کی جاتی ہے ۔اس موقع پر صدر ویمن چیمبر رخسانہ ظفر نے گزشتہ دو ماہ کی کار کردگی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ حکومت خواتین کو سہولیات فراہم کر کے سمال میڈیم انڈسٹری کو فروغ دے سکتی ہے ۔ چھوٹے چھوٹے کاروبار خواتین بآسانی کرسکتی ہیں ۔

Browse Latest Business News in Urdu

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..

خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..