کورونا کا بحران‘ ماسک بنانے والی جرمن کمپنی کی چاندی

کمپنی نے رواں سال 100 ملین سے زائد ماسک اور 12 ملین گاؤن فروخت کیے

جمعرات 3 دسمبر 2020 12:54

کورونا کا بحران‘ ماسک بنانے والی جرمن کمپنی کی چاندی
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) کورونا نے جہاں دنیا بھر میں تجارت اور صنعت کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچایا، وہیں ماسک بنانے والی کمپنیاں تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔ ایک جرمن کمپنی کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔جرمنی کے مغربی صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر مؤنشن گلاڈباخ کے ایک معروف فیشن ڈیزائنر’’فون لاک‘‘ کے بزنس میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔

فون لاک کے چیف کرسٹیان فون ڈانیئلز نے اپنے ایک انٹروپو میں بتایا کہ ان کی کمپنی نے رواں سال ایک سو ملین سے زائد ماسک اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے استعمال کیے جانے والے کم از کم 12 ملین گاؤن فروخت کیے۔فون لاک کمپنی حالیہ دنوں میں ہر ماہ کپڑے سے بنے ہوئے پندرہ ملین ماسک تیار کر رہی ہے اور یہ یورپ بھر، یونان سے لیکر پرتگال تک، قریب 30 ہزار مختلف جگہوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

فون ڈانیئلز کے مطابق رواں برس مئی کے ماہ میں روزانہ ایک ملین ماسک تک تیار کیے گئے۔رواں مالی سال تقریباً تمام ہی چھوٹے بڑے کاروبار کرنے والوں کے لیے شدید نقصان کا سبب بنا ہے اور لاک ڈاؤن اور اس کی مدت میں توسیع خود حکومت کے لیے بھی ایک بہت بڑا اقتصادی بوجھ ثابت ہوا ہے۔ ان حالات ایک پیداواری تجارتی صنعت ایسی بھی ہے، جس نے رواں سال بہت منافع کمایا اور اس سال کے اختتام اور آئندہ برس کے آغاز تک بہت زیادہ منافع کی توقع کر رہی ہے، یہ ہے چہرے کے ماسک بنانے والی صنعت۔

جرمنی میں رواں برس یعنی 2020ء کی پہلی ششماہی کے دوران جرمنوں نے فی کس 53 یورو رقم ماسک کی خریداری پر خرچ کی جبکہ اس سے پہلے والے سال یعنی 2019ء میں ہر ایک جرمن باشندے نے اوسطاً صرف 26,50 یورو شرٹس خریدنے پر خرچ کیے تھے۔کمپنی فون لاک کے مالک کا کہنا ہے کہ ماسک کی پیداوار کو اب تک بہت نظر اندز کیا جاتا رہا اور اس کی قدر و قیمت بہت کم سمجھی جاتی رہی جبکہ ماسک کی پیداوار اور اس کی سیل سے ان کی کمپنی کی دیگر مصنوعات کی بھی تشہیر ہوئی ہے،لوگ اب ہماری دیگر مصنوعات میں بھی کافی دلچسپی لینے لگے ہیں اور اس سے ان مصنوعات کو فروغ ملا ہے۔

اس سال اکتوبر کا 2019ء اکتوبر سے اگر مقابلہ کیا جائے تو فون لاک کمپنی کی آمدن میں 80 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔فون لاک برانڈ اس وقت اپنی شہرت اور کمائی میں جس عروج پر ہے اس سے قبل اسے کبھی ایسا کوئی تجربہ نہیں ہوا۔ اس کمپنی کے چیف کا کہنا ہے،ہم اس رجحان کو آن لائن کے ذریعے مزید فروغ دے رہے ہیں۔ہم صرف ماسک نہیں بلکہ فیشن کی دیگر مصنوعات بھی فروخت کر رہے ہیں۔فون لاک کے مالک کو اس امر کا بخوبی اندازہ ہے کہ ماسک کی فروخت اور اس سے حاصل ہونے والا منافع ہمیشہ برقرار نہیں رہ سکتا۔ تاہم ان کی خواہش یہ ہے کہ ماسک کو حفظان صحت کے لیے ایک اہم چیز کے طور پر ہمیشہ زیر استعمال رکھا جائے۔ یعنی خواتین اپنے بیگ اور مرد اپنے بریف کیس میں کم از کم ایک ماسک ضرور رکھیں۔

Browse Latest Business News in Urdu

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

ڈی آئی جی آپریشنزکی لاہورچیمبر کے صدرکاشف انور سے ملاقات، امن و امان و دیگر معاملات پر تبادلہ خیال

لیبر ڈیپارٹمنٹ  تجارت اور صنعت  کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی  یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

لیبر ڈیپارٹمنٹ تجارت اور صنعت کے فروغ کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان،   انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

جاب سنٹرزکے قیام سے بیروزگار افراد کو ان کے ہنر کے مطابق نوکریاں مل سکیں گی،صدرفیصل آباد چیمبر آف کامرس

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ  میں  شرکت  کے لئے   درخواستیں طلب

عالمی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا

سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا