فیڈریشن الیکشن میں بزنس مین پینل اپنی متوقع شکست دیکھ کر بوکھلا رہا ہے،زبیرطفیل

جمعرات 3 دسمبر 2020 15:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2020ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ  (یوبی جی )کے سیکرٹری جنرل زبیرطفیل،ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر،سابق سینئرنائب صدرسید مظہرعلی ناصر،سابق نائب صدر طارق حلیم نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی میں برسراقتدار گروپ اپنی ٹوٹ پھوٹ سے اور 30دسمبر کے فیڈریشن چیمبر الیکشن میں اپنی متوقع شکست دیکھ کر بوکھلا رہا ہے اوریو بی جی پربزنس مین پینل کے رہنما ئوںکی بہتان تراشیاں فیڈریشن چیمبر کے انتخابات میں انکی ایک بار پھر متوقع شکست کا ماتم ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔یونائٹیڈ بزنس گروپ کے رہنمائوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کے امیدواروں نے پاکستان بھر میں دورے کئے ہیں جن میں انہیں  اپنی اہمیت اورحمایت کا اندازہ ہوچکا ہے کیونکہ تمام ہی شہروں میں بزنس کمیونٹی نے ان امیدواروں کو مسترد کیا ہے،برسر اقتدار گروپ کے پٹے ہوئے مہرے ایک بار پھر بزنس کمیونٹی کو بہلانے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر بزنس مین پینل کے رہنمارواں سال کی اپنی بدترین کارکردگی کے ذریعہ اب زیادہ دیر فیڈریشن ہائوس میں قابض نہیں رہ سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے نامزد کردہ صدارتی امیدوارخالدتواب،سینئرنائب صدر کے امیدوارعبدالرئوف مختار اور تمام نائب صدور کے امیدواروں نے پاکستان کے تمام ہی شہروں کے کامیاب دورے کئے ہیں ۔یو بی جی رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان کی کاروباری برادری ایک بار پھر یو بی جی کے لیڈران ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں متحدہوچکی ہے، ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک کی قیادت میں عالمی سطح پر ایف پی سی سی آئی کا وقار بلند ہواتھا جسے موجودہ بزنس مین پینل کی قیادت نے اپنی ناہلی سے دوبارہ پستی کی جانب دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مین پینل کی موقع پرست قیادت اور نااہل افراد کو دوبارہ فیڈریشن میں برسراقتدار گروپ کے روپ میں دیکھنے کو تیار نہیں ہے، اس لئے بزنس مین پینل کی قیادت فیڈریشن الیکشن میں ایک بار پھر شکست کا مزہ چکھنے کیلئے تیار رہے، 30دسمبرکو فیڈریشن ہائوس میں یو بی جی کی ایک بار پھر فتح کا دن ہوگا۔

Browse Latest Business News in Urdu

عوامی  اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز   کے  فلائٹ آپریشن کو  وسعت دی جائے ..

عوامی اور تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لئے ایتھوپیئن ایئر لائنز کے فلائٹ آپریشن کو وسعت دی جائے ..

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

لاہور چیمبر میں پاکستان کی واٹر اکانومی پر سیمینار

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

پاکستانی ماہی گیری کی صنعت چینی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش ہے، سربراہ پی سی جے سی سی آئی

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا   سیالکوٹ میں  اعوان سپورٹس  پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

سیکرٹری لیبر و انسانی وسائل پنجاب کا سیالکوٹ میں اعوان سپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر برائے اقتصادی  اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات،  اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

وفاقی وزیر برائے اقتصادی اور ورلڈ بینک کے ریجنل وائس پریزیڈنٹ کی ملاقات، اقتصادی اصلاحات اور ترقیاتی ..

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

ملک سے گوشت اورگوشت سے بنی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ

نائجیریا  میں   ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت  کے لئے درخواستیں  15مئی تک    جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

نائجیریا میں ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 15مئی تک جمع کرائی جاسکتی ہیں،ٹی ..

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے  جمعہ   تک درخواستیں     طلب

پانچویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزبیشن میں شرکت کے لئے جمعہ تک درخواستیں طلب

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ

برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ