پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی

جمعرات 14 جنوری 2021 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط طرز عمل اختیار کرنے کے باعث اتار چڑھاو،ْ کا سلسلہ جاری رہا لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اورکے ایس ای 100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سی45989.35پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 54.69فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میںمارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں14ارب98کروڑ74لاکھ روپے کی کمی ہوئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی بدھ کی نسبت 26.56فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کار وں کی جانب سے تیل وگیس ،بینکنگ سیکٹر کے حصص کی خریداری میں دلچسپی کے باعث زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 46271پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب تیزی کا تسلسل برقرار نہ رہ سکااور مندی چھاگئی جس کے سبب انڈیکس 46ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئی45852پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مندی کا رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس102.61پوائنٹس کی کمی سی45989.35پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

،اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس108.47پوائنٹس کی کمی سی 19177.68پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 20.54پوائنٹس کی کمی سی32043.64پوائنٹس کی سطح پرآ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر437کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے 183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،239میں کمی اور 15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب56ارب40کروڑ38لاکھ روپے سے گھٹ کر83کھرب41ارب41کروڑ64لاکھ روپے ہوگئی ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبا ر سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت98.98روپے کے اضافے سی3198.98روپے اورپاک ٹوبیکو42.98روپے کے اضافے سی1650روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان104.37روپے کی کمی سے 6630.63روپے اوررفحان میظ کے حصص68روپے کی کمی سے 9782روپے ہوگئی ۔

Browse Latest Business News in Urdu

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

آئی سی سی ایف ایٹ مرکز کو بہترین کاروباری مرکز بنانے میں بھرپور تعاون کرے گا، احسن ظفر بختاوری

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست ..

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

انڈسٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی پلاننگ کی جا رہی ہے،صوبائی وزیر صنعت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس   1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد)  اضافہ ..

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ ..

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری  کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

کاٹی کی تجویز کردہ کمپنیوں کو فوری لائسنس جاری کئے جائیں گے، ڈی جی سندھ فوڈ اتھارٹی

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں    10 پیسے اضافہ

امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

پاکستان اور کوریا کے درمیان معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے، چوہدری شافع حسین

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا  2024  کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان

ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کا 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان