مکوانہ، برائیڈل میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے لینے ،پی آراے کو سیلز کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے بیوٹی سیلونز کیلئے شکنجہ تیار

پی آر اے نی'' الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم'' کے تحت رجسٹریشن کیلئے تمام بڑے بیوٹی سیلونز ،بیوٹی کلینکس کو نوٹس بھیجنا شروع کردیئے

ہفتہ 23 جنوری 2021 13:38

مکوانہ، برائیڈل میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے لینے ،پی آراے کو سیلز کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے بیوٹی سیلونز کیلئے شکنجہ تیار
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) برائیڈل میک اپ کی مد میں لاکھوں روپے لینے اور پی آراے کو سیلز کی درست تفصیلات فراہم نہ کرنے والے بیوٹی سیلونز کیلئے شکنجہ تیار، پی آر اے نی'' الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم'' کے تحت رجسٹریشن کیلئے تمام بڑے بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کو نوٹس بھیجنا شروع کردیئے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں قائم غیر رجسٹرڈ بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے پی آراے نے کارروائی تیز کردی ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی نے پوش علاقوں میں قائم بڑے بیوٹی سیلونز اور بیوٹی کلینکس کی سیلز کی آن لائن مانیٹرنگ، " الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم"کے تحت رجسٹریشن،مختلف علاقوں میں قائم درمیانے درجے کے غیررجسٹرڈ بیوٹی سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ کرنے کیلئے نوٹسز بھیجنے کا عمل تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آراے ذرائع کے مطابق شہرکے پوش علاقوں میں ایسے بیوٹی سیلونز کی بھی نشاندہی کی جارہی ہے جو بڑی بڑی رہائش گاہوں میں تعلقات کی بنیاد پر چل رہے ہیں، مہنگی سروسز فراہم کرنے کے باوجود سیلز ٹیکس کی ادائیگی نہیں کر رہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی مہنگے بیوٹی سیلونز کی سیلز " الیکٹرانک انوائس مانیٹرنگ سسٹم" کے ذریعے مانیٹر کرے گی پی آراے ذرائع کے مطابق تاحال فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی629بیوٹی سیلونز و بیوٹی کلینکس اتھارٹی میں رجسٹرڈ ہوسکے ہیں۔ پی آراے کی ٹیم ٹیکس دائرہ کار بڑھانے کیلئے غیررجسٹرڈ بیوٹی سیلونز کو ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کیلئے 15 روز کی مہلت دے رہی ہے۔

Browse Latest Business News in Urdu

پاکستان  معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے  لئے پر عزم ہے،  ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

پاکستان معلومات کے تبادلے اور ڈیٹا کو حفاظت کے ساتھ خفیہ رکھنے کے لئے پر عزم ہے، ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ..

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس  29اپریل کو ہوگا

بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

وزیراعظم میاں شہباز شریف بزنس کمیونٹی کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور اس کو حل کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں؛ ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ  کا ساتواں اجلاس،  تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

پاکستان۔یو ایس ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کا ساتواں اجلاس، تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق ..

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں  شرکت  کے لئے7مئی تک   درخواستیں طلب

بیلا روس میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے7مئی تک درخواستیں طلب